بھارت؛ دوسالانہ قرآنی مقابلوں کا انعقاد

IQNA

بھارت؛ دوسالانہ قرآنی مقابلوں کا انعقاد

7:49 - January 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3511161
تہران(ایکنا) ہر دوسال میں ایک بار منعقد ہونے والے مقابلے «شرفیه قیرات» اکیڈمی «حیدرآباد» میں منعقد ہوئے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق دوسالانہ حسن قرآت و حفظ مقابلے مقامی انتظامیہ اور شرفیہ قیرات اکیڈمی کے تعاون سے منعقد ہوئے جنمیں طلبا و طالبات شریک تھیں۔

 

بمئی میں خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے مطابق مقابلوں میں مختلف تنظیمیں اور تعلیمی مراکز شریک تھے جب کہ تقریب میں خطیب جامع مسجد عزیزیہ کے عالم مولانا «محی‌الدین وسیم» نے خطاب کیا۔

 

انڈیا سے ایک اور رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی انڈیا کے سربراہ سید سادات اللہ حسینی نے کلکتہ میں دین اسلام کے اصولوں پر پابندی کی تاکید کرتے ہوئے مسلمانوں سے کہا کہ وہ انڈیا میں اسلام فوبیا کی صورتحال مناسب نہیں اور شدت پسند متعصب افراد صورتحال کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

انہوں نے مزید مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ اسلامی شریعت کے اصولوں پر کاربند رہیں اور مختلف تقریبات بالخصوص شادی کی تقریبات کو سادگی سے منانے کی کوشش کریں۔/

4030351

نظرات بینندگان
captcha