رجب کا چاند نظر آگیا، شبِ معراج یکم مارچ کو ہوگی

IQNA

رجب کا چاند نظر آگیا، شبِ معراج یکم مارچ کو ہوگی

4:11 - February 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3511239
رجب کا چاند نظر آگیا، شبِ معراج یکم مارچ کو ہوگی
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ رجب کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم رجب المرجب 3 فروری جمعرات کو ہوگی۔

ایکنا نیوز کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رجب المرجب کا چاند پاکستان میں نظر  آگیا ہے اور شبِ معراج 27 رجب یکم مارچ کو ہوگی۔

اس مقدس مہینے کی بڑی فضیلت بیان ہوئی ہے اور اس کے تیرہ تاریخ کو مولائے کائنات حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کی ولادت ہوئی ہے اور تیرہ رجب کو دنیا بھر میں جشن مولود کعبہ منایا جاتا ہے۔

 

اس مہینے میں عبادات پر تاکید کی گیی ہے اور اس حوالے سے مفاتیح الجنان میں کافی عبادات کا مفصل زکر ہوا ہے اور علما کے مطابق اس مہینے میں سیرو وسلوک کے عمدہ مواقع میسر ہیں۔

ٹیگس: رجب ، چاند ، پاکستان
نظرات بینندگان
captcha