پشاور دھماکے کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر شیعہ جماعتوں کا دھرنا

IQNA

پشاور دھماکے کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر شیعہ جماعتوں کا دھرنا

9:05 - March 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3511429
مظاہرین نے پشاور اور ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹیڈ آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق لاہور پریس کلب کے باہر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ انتہا پسند سوچ کے خاتمہ کے بغیر ملک میں امن ممکن نہیں، دہشت گردی کے مسلسل واقعات سے ہمارے حوصلے پست ہونیوالے نہیں،ملت تشیع کا ماضی شہادتوں سے سرخ ہے۔

  پاکستان میں استحکام اور امن کیلئے انتہا پسندوں کے خاتمہ کیساتھ ساتھ انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ بھی ضروری ہے، پاکستان دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی، سید حسین زیدی، رائے ناصر علی، مولانا اسد عباس نقوی، آئی ایس او پاکستان کے ترجمان غازی نقوی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے بعد پشاور میں شیعہ شناخت پر 40 پُرامن پاکستانیوں اور نمازیوں کا قتل عام افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

 

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جس پر دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ احتجاجہ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر حیدر ثقفی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے مسلسل واقعات سے ہمارے حوصلے پست ہونیوالے نہیں، ملت تشیع کا ماضی شہادتوں سے سرخ ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا دہشت گردی کا حالیہ واقعہ ریاستی اداروں کی ناکامی اور استحکام پاکستان کیخلاف کھلی سازش ہے۔ ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ دہشتگردی کے مذموم واقعات میں اہل تشیع کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند سوچ کے خاتمہ کے بغیر ملک میں امن ممکن نہیں۔ فوری طور پر کوئٹہ اور پشاور کے علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔

نظرات بینندگان
captcha