قاری محمد البراک کی جدید اسٹوڈیو تلاوت+ فلم

IQNA

قاری محمد البراک کی جدید اسٹوڈیو تلاوت+ فلم

7:36 - March 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3511493
تہران(ایکنا) کویت کے معروف قاری محمد البراك کی اسٹوڈیو تلاوت میں سوره مبارکه یس کی تلاوت کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق قاری محمد بن جاسم محمد البراک کویت کے معروف قاری اور امام جماعت ہے۔

 

معروف قاری کو خاشعانہ آواز میں بہترین آواز کے ساتھ تلاوت کی وجہ سے جانا جاتا ہے جو مکہ یونیورسٹی سے فقہ کے فارغ التحصیل ہے۔

 

قاری البراک نے کویت اور مکہ یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد ایکنامکس میں دبئی کی هریوٹ واٹ(heriotwattuni) سے ڈگری حاصل کی۔

 

قاری محمد البراک کی ویڈیو تلاوت بچپن ہی سے سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی تھی اور نسل جوان میں انکی تلاوت کے کافی فین موجود ہیں۔

 

قاری محمد البراک کی تلاوت منتخب آیات کے ساتھ اب بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے جس کو Tvquran ویب سائٹ سے ڈانلوڈ کی جاسکتی ہے۔

 

قاری محمد البراک  کی جدید ترین تلاوت جو اسٹوڈیو میں کی گیی ہے اس میں وہ سورہ یاسین کی آیات ۷۷ تا ۸۳ کی تلاوت کررہے ہیں۔

 

ویڈیو کا کوڈ

تلاوت شدہ آیات بمع ترجمه:

أَوَلَمْ يَرَ الْإِنْسَانُ أَنَّا خَلَقْنَاهُ مِنْ نُطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُبِينٌ ﴿۷۷﴾

مگر انسان نہیں جانتا کہ ہم نے اسے نطفے سے بنایا ہے اور وہ جھگڑتا ہے (۷۷)

وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَنَسِيَ خَلْقَهُ قَالَ مَنْ يُحْيِي الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ ﴿۷۸﴾

ہمارے لیے مثال پیش کرتا ہے اور اپنی خلقت بھول گیے اور کہتے ہیں کہ بوسیدہ ہڈیوں کو کون دوبارہ زندگی دے سکتا ہے (۷۸)

قُلْ يُحْيِيهَا الَّذِي أَنْشَأَهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيمٌ ﴿۷۹﴾

بولو جس نے پہلی بار حیات دی ہے وہ جاننے والا دانا ہے (۷۹)

الَّذِي جَعَلَ لَكُمْ مِنَ الشَّجَرِ الْأَخْضَرِ نَارًا فَإِذَا أَنْتُمْ مِنْهُ تُوقِدُونَ ﴿۸۰﴾

وہی جس نے سرسبر درخت بنایا، اور جس سے تم آگ روشن کرتے ہو (۸۰)

أَوَلَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يَخْلُقَ مِثْلَهُمْ بَلَى وَهُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ ﴿۸۱﴾

جس نے زمین و آسمان کو بنایا ہے وہ دوبارہ نہیں بنا سکتا (۸۱)

 

إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ ﴿۸۲﴾

وہ جس چیز کا ارادہ کرتا ہے کہتا ہے ہوجا تو وہ ہوجاتا ہے(۸۲)

فَسُبْحَانَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ﴿۸۳﴾

وہ پاک ہے جس کے ہاتھ میں ملکوت کی ہرچیز ہے اور سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ (۸۳)

4042342

نظرات بینندگان
captcha