اہم سعودی ائیرپورٹ بند/ تیل سپلائی میں خلل کا خدشہ

IQNA

اہم سعودی ائیرپورٹ بند/ تیل سپلائی میں خلل کا خدشہ

7:56 - March 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3511561
سعودی عرب کے مختلف اہم مقامات پر آگ اور دھواں بلند ہونے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا زرایع  کے مطابق انصاراللہ میزائیل اور ڈرون حملوں کے بعد جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جانے والی 26 سے زائد اندرون ملک پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

کیونکہ آرامکو ریفائنری ائرپورٹ کے قریب ہے جہاں مسلسل آگ و دھواں کے گولے بلند ہیں اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں

یمن کی جانب سے فضائی حملے کے بعد جدہ (الحرمین روڈ) میں واقع  آرامکو کی ریفائنری میں زبردست آگ لگ گئی جسے عام طور پر (البرامیل)  بھی کہا جاتا ہے۔

گذشتہ روز  ہونے والی جوابی کاروائی میں یمن نے سعودی عرب کے اندر متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جدہ کے علاوہ راس تنورا ریفائنری اور رابغ آئل ریفائنری بڑی تعداد میں ڈرونز اٹیک کے علاوہ ، آرامکو جیزان اور نجران میں بڑی تعداد میں ڈرونزاٹیک اور اسی طرح جیزان، ظہران الجنوب، ابھا اور خمیس مشیط میں بیلسٹک میزائلوں سے اہم اہداف کو نشانہ بنانا شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن پر سات سالوں سے سعودی الاینس کے حملے جاری ہیں اور اب یمنی فروسز نے جوابی حملوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ حساس مقامات انکے نشانے پر ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha