
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق روس کو ایرانی ڈرون بھیجنے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر کے دعوے کے بعد امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان جان کربی نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے اس معاملے پر ردعمل ظاہر کیا اور اس بارے میں ماڈریٹر کے سوال کا جواب دیا اور انہوں نے جے سی پی او اے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات پر کہا:
میں نہیں جانتا کہ یہ ضروری طور پر ایران کے ساتھ جوہری معاہدے تک پہنچنے کی ہماری کوششوں کو متاثر کرے گا، لیکن یہ یقینی طور پر یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کی ہماری کوششوں کو متاثر کرے گا۔
ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ روس ایرانی ساز و سامان کے استعمال سے کس حد تک آگے بڑھے گا اور اسے کس قسم کا سامان ملے گا، کتنے اور کس قسم کے آلات استعمال ہوں گے۔ ہم اس کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی ڈرون روس بھیجنے کی نیوز جہاں ایک خبر ہے وہی پر جدید اور عسکری میدان میں ایرانی ترقی کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔