نئےاسلامی سال کے آغاز پر غلاف کعبہ کی تبدیلی + فلم و تصاویر

IQNA

نئےاسلامی سال کے آغاز پر غلاف کعبہ کی تبدیلی + فلم و تصاویر

10:53 - July 31, 2022
خبر کا کوڈ: 3512408
تہران ایکنا- مکه مکرمه میں اسلامی سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کے پردے کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گیی۔

رشیا الیوم کے مطابق پرده بیت‌الله الحرام کو مکه مکرمه میں زائرین کی موجودگی میں تبدیل کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس بار غلاف کعبہ کی تبدیلی یکم محرم الحرام کو کی گئی ہے۔

خانہ کعبے کا پرده ہر سال موسم حج میں یوم عرفه ، نهم ذی‌الحجه کو زائرین اور اعلی سعودی حکام کی موجودگی کے ساتھ تبدیل کیا جاتا ہے مگر اس سال موسم حج میں اعلان کیا گیا کہ خانہ کعبہ کے پردے کی تبدیلی کی تقریب یوم عرفہ کی بجایے اول محرم الحرام کو سال نو کے آغاز پر منعقد کی جائے گی۔

 

اس پردے کی بلندی ۱۴ میڑ ہیں اور یہ  ۱۶ حصوں میں تقسیم شدہ ہے. پردے کے اطراف میں قرآنی آیات درج ہیں

اور ہر حصے پر الگ آیت درج ہے اور ان عبارات میں «یا حی یا قیوم»، « یا رحمن یا رحیم» و «الحمد الله رب العالمین» جیسے اذکار درج شدہ ہیں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

 

 

4074395

نظرات بینندگان
captcha