ایکنا نیوز- امارات میڈیا کے مطابق مرکز امور اسلامی دبئی کے تعاون سے گذشتہ روز تیسویں بین الاقوامی حفظ مقابلوں کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔
مذکورہ حفظ مقابلوں میں رجسٹریشن اکتیس اگست تک جاری ہے اور خواہشمند افراد رابطہ کرسکتے ہیں۔
مقابلوں میں حتمی ناموں کے سلیکشن پانچ ستمبر سے شروع ہوگا اور انتخاب کے بعد بیس ستمبر کو ان ناموں کا حتمی اعلان متوقع ہے ۔
امکانی طور پر مقابلوں کا رسمی آٖغاز اول تا نو اکتوبر کو متوقع ہے۔/
4079221