ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی المصری الیوم کے مطابق رضا عبدالسلام نے فیس بک اکاونٹ پر لکھا ہے : «پہلی بار پانچ نایاب تلاوت کو ریڈیو سے نشر کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے».
انہوں نے ان نایاب تلاوت کو نشر کرنے کے حوالے سے ریڈیو اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔
ان تلاوتوں میں قاری «شیخ محمود عبدالحکم» سورہ «الممتحنه و الصف»، تلاوت «شیخ عبدالباسط عبدالصمد» سورہ «النساء» اور «الطارق»، قاری «شیخ محمود علی البنا» سوره «یوسف» اور قاری «شیخ محمد صدیق المنشاوی» سوره «الشعراء» کی تلاوت کرتے ہیں جو بدھ اور جمعرات کو پہلی بار ریڈیو قرآن مصر سے نشر کی گئی۔