انسان کے عمل کی سزا و جزا کیونکر ملے گی؟

IQNA

انسان کے عمل کی سزا و جزا کیونکر ملے گی؟

10:25 - August 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3512618
ایکنا تہران- انسانی اعمال کے مختلف اثرات ہیں اور بعض عمل باعث بنتا ہے کہ اسکے نیک کاموں کا اثر ضائع ہوجائے اور کچھ نیک اعمال گناہوں کو ختم کرتے ہیں۔

ایکنا نیوز- انسان اپنی زندگی میں مختلف اچھے اور برے کام انجام دیتا رہتا ہے جس کے الگ اثرات ہوتے ہیں اور خدا کی جانب سے ہر عمل کا ایک بدلہ رکھا گیا ہے۔

انسان کے اعمال کے درج اثرات ہوسکتے ہیں:

۱. بعض گناہ سبب بنتے ہیں  کہ انسان کی تمام نیکیاں دنیا و اخرت میں برباد ہوجاتی ہیں جیسے مرتد ہونا( ایمان سے کفر کی طرف جانا)۔ کبھی کبھار پسندیدہ اعمال دنیا و آخرت میں گناہوں کو مٹانے کا سبب بنتے ہیں۔

۲. بعض نافرمانیاں وجہ بنتی ہیں کہ انسان کے پسندیدہ کام تباہ ہوجاتے ہیں اور اس کے الٹ کبھی نماز

گناہوں کو مٹانے کا سبب بنتی ہے اور اسی طرح کبیرہ گناہوں سے پرہیز صغیرہ گناہوں کو مٹانے کا سبب بنتے ہیں۔

۳. بعض گناہوں سے انسان کا اخروی سرمایہ دوسروں کو منتقل ہوتا ہے جیسے غيبت و تهمت ان گناہوں میں شامل ہیں۔

۴. بعض گناہوں سے ایسا ہی عمل دوسروں کا انکو منتقل ہوتا ہے. جیسے دوسروں کو گمراہ کرنا، یا دوسروں کو ہدایت کرنا۔۔۔

۵. بعض گناہوں کا اجر ڈبل ہوتا ہے جیسے بعض نیکیوں کا اجر ایسا ہے جیسے انفاق کا کئی گناہ زیادہ اجر ملتا ہے، سوره بَقَرَه آيه ۲۶۱ میں ہم پڑھتے ہیں: «جو لوگ خدا کی راہ میں انفاق کرتا ہے اس کی مثال اسطرح سے ہے جیسے ہر ایک سات سات خوشے نکل اور ہر خوشے سے سو دانہ نکلے».

نظرات بینندگان
captcha