تقاضے میں اضافہ؛ عالمی حلال محصولات کی رونق

IQNA

تقاضے میں اضافہ؛ عالمی حلال محصولات کی رونق

10:51 - September 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3512686
ایکنا تہران- حلال مصنوعات و محصولات میں روز افزوں تقاضا اضافہ حلال اقتصاد کی رونق میں اضافہ کررہا ہے۔

ایکنا نیوز- پی آر نیوز وایر کے مطابق دنیا بھر میں حلال محصولات کی طلب میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، فراسٹ اینڈ سالیوان (Frost & Sullivan) فاونڈیشن سروے کے مطابق حلال محصولات کے مواقعوں میں زبردست اضافہ کی وجہ سے اقتصادی دنیا میں زبردست رونق آرہی ہے۔

 

مسلمانوں کے علاوہ غیرمسلم افراد میں بھی حلال محصولات کی طلب اسکی سلامتی اور معیاری ہونے کی وجہ سے ہے جب کہ حلال انڈسٹریز میں حلال سیاحت نے اس میں مزید رونق پیدا کردیا ہے۔

 

دنیا میں حلال اقتصاد میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور کہا جاتا ہے سال 2020 میں اس کا حجم 30۔2 ٹریلین ڈالر تھا جو سال 2030 میں ممکنہ طور پر 96۔4 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

 

فراسٹ اینڈ سالیوان فاونڈیشن میں ماہر اقتصادیات نها آنا توماس کا کہنا تھا: حلال تجارت میں اضافہ اس کے بنیادی انفراسٹرکچر کو بہتر بنارہا ہے اور اس سے حلال اقتصاد عالمی تجارت میں ضم کے ساتھ ضم ہوسکتا ہے۔

تقاضے میں اضافہ؛ عالمی حلال محصولات کی رونق

 

 

توماس کا کہنا تھا: اقتصاد میں شفافیت ایک اہم عامل ہے اور اسی وجہ سے مختلف حکومتیں حلال انڈیسٹریز میں ترقی کے وقت جدید ٹیکنالوجیز جیسے بلوک چین اور (IoT) انٹرنیٹ کی حوصلہ افزائی کریں۔

 

حلال بازار سے حکومتوں کے فایدے اور امکانات

حلال بازار سے بہتر استفادے کے لیے حکومتوں کو چاہیے کہ وہ حلال محصولات کے حوالے سے یکساں معیاری سازی اور سرٹیفیکٹ بنانے پر کام کریں۔

حلال محصولات بنانے والے بھی جدید ٹیکنالوجیز اور معیار بہتر بنانے اور اعتماد سازی کی کوشش کرنی چاہیے۔

 

اسی طرح سے عالمی سطح پر ادویات بنانے والے کمپنیوں کو بھی حلال سرمایے کاری کے سرٹیفکیٹ لینا چاہیے تاکہ اس شعبے میں بھی حلال صنعت کو فروغ دیا جاسکے۔/

4084256

نظرات بینندگان
captcha