ایکنا نیوز- وائرس شناسی کے ماہر ایرانی ڈاکٹر حسین کیوانی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں انسانی جسم کے حیرت انگیز پہلووں پر بات کی جس کا کچھ حصہ حاضر خدمت ہے:
خدا فرماتا ہے کہ اگر تمام سمندر سیاہی بن جایے اور تمام درخت قلم بنیں پھر بھی خدا کے کلمات تمام نہ ہو:«وَلَوْ أَنَّمَا فِي الْأَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ أَقْلَامٌ وَالْبَحْرُ يَمُدُّهُ مِنْ بَعْدِهِ سَبْعَةُ أَبْحُرٍ مَا نَفِدَتْ كَلِمَاتُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ؛ اگرزمین کے سارے درخت قلم بن جائے اور سمندر جوہر بنیں اور سات سمندر اس میں اضافہ ہو اور یہ سب ختم ہوجائے تو خدا کے کلمات ختم نہ ہو اور خدا عزیز و حکیم ہے »(لقمان، ۲۷).
مذہبی تعلیمات میں انسانی نفسیات کی سلامتی بارے اشارے موجود ہیں کہ اگر ان پر عمل کیا جائے تو کسی چیز کی ضرورت نہ پڑے اور یہ اب بھی مفید ہیں۔ اضطرات اور اسٹریس، زیادہ طلبی، شوروغل، فریبکاری۔۔۔ اکثر بیماریوں کی جڑ ہیں فریب دینے والے اور فریب کھانے والے دونوں کے لیے، اگر مذہبی احکامات پر عمل کیا جائے تو کافی مشکلات پیدا ہی نہ ہوں۔
بیماریوں سے دوری اور صحت مند زندگی کے لیے ہمارے پاس بہترین دستورات موجود ہیں کہ اگر ان پر عمل کیا جایے تو کبھی بیمار ہی نہ ہو اور اگر بیمار ہو جائے تو ڈاکٹر کو علاج کرنا چاہیے، تاہم روح و رواں یا نفسیات کا جنس خدا کے جنس سے ہے جیسا کہ کہا گیا « وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي؛ اپنی روح پھونکی»(ص، ۷۲)، قرآنی دستورات ہماری نفسیات و روح کے لیے سو فیصد کافی ہیں چاہے دنیا کے جس حصے میں ہو۔