عرب حکام امریکی آلہ کار اور صہیونی مفادات کے تابع ہیں

IQNA

شیخ ماهر حمود:

عرب حکام امریکی آلہ کار اور صہیونی مفادات کے تابع ہیں

9:42 - October 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3512836
ایکنا تہران- علما مقاومت لبنان کے سیکریٹری نے عرب حکام کو غلام قرار دیتے ہویے کہا کہ انکی کوئی حکمت عملی نہیں تاہم تل ابیب سے ہماری اگلی جنگ انکی نابودی کی جنگ ہوگی۔

ایکنا نیوز- فلسطین الیوم نیوز کے مطابق مقاومت لبنان علما کے جنرل سیکریٹری شیخ ماهر حمود نے عرب حکام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا: مقاومت الاینس تمام تر امریکی اور مغربی صیہونی دباو کے فسلطینی کاز پر کام جاری رکھے گا۔

فلسطین الیوم نیوز سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ فلسطینی مقاومتی تحریک صیہونی رژیم سے جہاد کی حالت میں ہے اور صہیونی نابودی تک جنگ جاری رہے گی۔

شیخ حمود نے مغربی پٹی اور جنین و نابلس میں کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: واضح ہے کہ غاصب رژیم نے درک کیا ہے کہ مغربی پٹی ماضی کی طرح نہیں  اور صورتحال اب انکی کنٹرول سے باہر ہے۔

 

مقاومت میدان پر حاوی

لبنانی مقاومتی نمایندے کا کہنا تھا: اس وقت میدان پر مقاومت کا کنٹرول ہے جو جہاں اور جب چاہے کارروائی کرسکتی ہے اور غاصب دشمن کو نشانہ بناتی ہے۔

 

 مسجد الاقصی کے معتفکین؛  مدافعین قبلہ اول

شیخ حمود نے مسجد الاقصی اور قدس میں صہیونی حملوں میں افزایش پر اشارہ کرتے ہویے کہا: مسجد الاقصی میں موجود معتفکین اور دھرنا دینے والے افراد غاصب رژیم کے برابر فولادی دیوار کے مانند کھڑے ہیں۔

 

اگلی جنگ؛ اسرائیل کی آدھی نابودی کی جنگ

مقاومتی الاینس کے نمایندے کا کہنا تھا کہ اگلی جنگ کا تصور کسی کا پاس نہیں  اور توقع ہے کہ اس کا دائرہ بہت وسیع ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعد کی جنگ فیصلہ کن ہوگی اور اسرائیلی نابودی کے حوالے سے اس کو سیمی فاینل کا درجہ حاصل ہوگا۔

 

خائن حکمران لاچار ہیں

شیخ حمود نے اسرائیل سے تعلقات بارے کہا: امریکی ایما پر غاصب رژیم سے روابط اور فلسطینی حقوق سے لاتعلقی کی سازش فلسطینی کاز کو ختم نہیں کرسکتی اور جدوجہد جاری رہے گی۔

انکا کہنا تھا: سازشی حکام کے پاس صہیونی مقابلے کے لیے کوئی لائحہ عمل نہیں اور یہ حکمران امریکہ و برطانیہ کہ آلہ کار کے طور پر کام کررہے ہیں۔

شیخ حمود کا کہنا تھا: اکثر لوگ عربوں کو فلسطین کے حامی محور کے طور پر دیکھتے ہیں۔/

 

4089643

نظرات بینندگان
captcha