ایکنا نیوز کے مطابق پچیسویں قومی قرآنی مقابلے میں مرد و خواتین کے الگ مقابلے ہوں گے جنمیں حفظ قرآن، تلاوت، ترتیل اور تفسیر شامل ہے حفظ میں پانچ پارے، دس پارے، پندرہ پارے، بیس پارے اور مکمل حفظ شامل ہے۔
حسن قرآت میں تلاوت تحقیق مردوں کے لیے اور ترتیل خواتین کے لیے ہوگا اور صرف لبنانی شہری ان مقابلوں میں شرکت کرسکتے ہیں۔
مذکورہ مقابلوں بیروت میں ہوں گے جنمیں دس سے پچاس سال تک کے قاری شریک ہوسکتے ہیں۔
تفسیر مقابلوں میں سورہ زخرف کو مقرر کیا گیا ہےاور اس میں تفسیر «نور» بقلم حجت الاسلام والمسلمین شیخ محسن قرائتی سے استفادہ کیا جانا ضروری ہے۔
مقابلوں میں پیر سے جمعہ تک کا دن مقرر کیا گیا ہے جب کہ مقابلے دس سے تیرہ نومبر کو منعقد ہوںگے۔
انجمن توجیہ و ارشاد کے مطابق مقابلوں کا فائنل مرحلہ ستائیس نومبر کو بیروت ہوگا۔
4090091