قرآنی آیات جو انسانیت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں

IQNA

قرآنی آیات جو انسانیت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں

8:32 - October 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3512873
ایکنا تھران- قرآنی کریم میں متعدد آیات موجود ہیں جو انسان کی قدر اور احترام پر مختلف پہلووں سے تاکید کرتی ہیں۔

ایکنا نیوز- انسانی عزت و کرامت قرآن میں کافی مورد تاکید واقع ہوئی ہیں جس کو انسان کی کرامت میں ڈھونڈنے کی ضرورت ہے. خداوند کریم  آیت ۷۰ سوره مبارکه اسراء فرماتا ہے:« وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِی آدَمَ و اور بلاشک ہم نے فرزند آدم کو گرامی رکھا» یعنی انسان ہونے کے ناطق کرامت اور قدر دی گئی ہے جو قابل غور و فکر ہے۔

تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض اوقات انسانی کرامت کو قوم و مذہب کے نام پر پامال کیا جاتا ہے حالانکہ قرآن ایسا نہیں کہتا۔

 

جب ہم اصل انسانیت کے لئے کرامت کا قائل ہوجاتے ہیں تو اسکے احترام کو ضرور ملحوظ خاطر رکھتے ہیں اور قرآن میں بھی اس حوالے کافی تاکید گئی ہے جنمیں سے سورہ حجرات کی آیات قابل ذکر ہیں۔

 

مثال کے طور پر سوره حجرات میں دیگر افراد کے بارے میں جستجو سے منع کرنے؛ دوسروں کی غیبت سے روکنے اور مذاق اڑانے کی ممانعت کی گیی ہے کہ جن سے انسان کی عزت و کرامت کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

جب ہم کہتے ہیں کہ قرآن انسان کو ایکدوسرے کا بھائی قرار دیتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ جس طرح دوبھائی یا بہن بھائی کے درمیان احترام کا رشتہ قایم ہوتا ہے اسی طرح معاشرے میں ایکدوسرے کے احترام کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

قرآن نے انسانی کرامت اور احترام پر کافی تاکید کی ہے اور آیت ۵۸ سوره احزاب میں فرماتا ہے: «وَالَّذِینَ یُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِنَاتِ بِغَیْرِ مَا اكْتَسَبُوا فَقَدِ احْتَمَلُوا بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُبِینًا

اور جو لوگ مومن مرد یا عورت کو بغیر(برے عمل) کے اذیت پہنچاتا ہے یقینا اس نے کھلم گناہ اور تہمت کو اپنے سر لیا ہے۔»

البتہ انسانی احترام صرف اخلاقی امور تک محدود نہیں بلکہ مال کا احترام، جیسے مال یتیم کھانے کی ممانعت پر تاکید کی گیی ہے جو مومنین کے اموال کے احترام پر تاکید ہے۔

* اہل سنت حافظ قرآن یوسف سالاری، کی ایکنا نیوز سے گفتگو سے اقتباس

نظرات بینندگان
captcha