ایکنا نیوز- فارسی زبان و ادبیات کے استاد اور محقق مهدی محبتی نے یوم حافظ شیرازی پر ایکنا نیوز سے گفتگو میں حافظ کی شاعری پر قرآن اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حافظ نے دو پہلووں سے قرآن سے اثر لیا ہے، ایک مفاہیم قرآن کے حوالے سے یعنی انکی داستان، روایات قرآنی مفاہیم سے ہم آہنگ ہیں اور دوسرا یہ کہ انکی شاعری نے برراہ راست آیات قرآن سے ماخوذ ہے اور یہ چیز انکی شاعری میں نمایاں ہے۔
زنجان یونیورسٹی کے استاد کا کہنا تھا: البتہ ایک اور نکتہ بھی انکی شاعری میں موجود ہے جس پر بہت کم توجہ دی گیی ہے جس کو حافظ نے ایجاد اور شعر میں اسکا استعمال کیا ہے۔
محبتی نے اس سوال کے جواب میں کہ حافظ کی کونسی بات باعث بنی ہے کہ تمام نسلوں نے ان کو پسند کیا ہے کہا کہ حافظ نے ایسی شاعری کی ہے جو ہرزمانے کے لوگوں کے لیے جواب گو ہے انکی شاعری فکر و شعور کی دعوت دیتی ہے۔
محبتی کے مطابق حافظ کی شاعری میں موسیقی کی چاشنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل نے انکی شاعری کو پڑھا اور اس میں اضافہ کیا انکی شاعری سر اور موسیقی سے کھیلتی نظر آتی ہے جس کو جوان پسند کرتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ سب سے بڑھکر یہ کہ حافظ محبت اور عشق کا شاعر ہے اور تما انسان فطری طور پر عشق و محبت کا خواہاں ہے لہذا جب تک عشق و محبت باقی ہے حافظ باقی ہے۔/
4091282