ایکنا- القاهره 24 نیوز کے مطابق مصر کے اسی سالہ شیخ عبده نے بچپن میں بچپن میں قرآن مجید کو حفظ کیا اور قرآت بارے شدید شوق کے باعث انہوں نے مطالعوں کے بعد اس شعبے میں ۲۰ کتابیں لکھ ڈالی ہے۔
مصری صوبہ سوہاج کے شہر طما کے گاوں قاو سے تعلق رکھنے والے حافظ نے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور پس ماند علاقے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے وہ اعلی تعلیم سے محروم رہے۔
شیخ عبده نے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد حفظ قرآن کریم کا رخ کیا اور باتجربہ اساتذہ سے کسب فیض کی وجہ سے انہوں نے کم عمری میں قرآن مکمل حفظ کرلیا۔
شیخ عبده نے سپاہی بننے کی تربیت کے دوران بہت سی قرآنی کتانوں کا مطالعہ کیا اور سات سال کی مدت میں سو کتابوں کا بغور مطالعہ کیا۔
شیخ عبده نے ۳۵ سال کی مدت میں بیس کتابوں کی تصنیف مکمل کی جو تجوید کے شعبے میں لکھی گئی ہے اور ان کے پاس کتابوں کا خزانہ موجود ہے جس کا وہ باقاعدہ مطالعہ کرتے ہیں۔/
4091874