ایکنا- کویتی میڈٰیا کے مطابق کویت کے بین الاقوامی مقابلوں کا دو دن مکمل ہوچکا ہے جہاں عوام مقابلوں میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔
جمعے کے دن حفظ اور حسن قرآت میں تیرہ نمایندوں نے حصہ لیا اور اس مقابلے میں مختلف ممالک سے 126 ممالک کے نمایندے شریک ہیں۔
گیارویں مقابلوں کا آغاز کورونا کی وجہ سے سے دو سال کے وقفے کے بعد شروع ہوا ہے۔
ان مقابلوں میں ایران کے شہر خوزستان سے شجاع زویدات حفظ میں اور زنجان سے علی غلام آزاد حفظ کل قرآن اور گیلان سے رضا رضائی حفظ مقابلوں میں ایران کی نمایندگی کررہے ہیں۔
مقابلوں کی انتظامیہ کے مطابق گیارویں بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا اور اس کو کویتی وزارت اوقاف کے یوٹیوب چینل سے دیکھا جاسکتا ہے۔/
.
4091953