ملایشیاء میں صیہونی جاسوسی نیٹ ورک پکڑا گیا

IQNA

ملایشیاء میں صیہونی جاسوسی نیٹ ورک پکڑا گیا

7:28 - October 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3512916
ایکنا تھران- ملایشین حکام نے صیہونی انٹلی جنس موساد کو پکڑنے اور انکے قید میں موجود فلسطینی اسیر کو آزاد کرانے کی خبر دی ہے۔

ایکنا- عربی 21 نیوز کے مطابق ملایشین میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاییشیاء میں جاسوسی نیٹ ورک کو پکڑا گیا ہے جسمیں گیارہ ملایشین جاسوسی کررہے تھے۔

میڈیا زرائع کے مطابق مذکورہ نیٹ ورک موساد نے ایک فسلطینی ماہر اطلاعات کو کوالالمپور سے اغوا کرلیا تھا۔

موساد نے اس جوان فلسطینی ٹیکنکل ماہر کو اغوا کرکے ایک گاوں میں قید کرلیا تھا تاہم ملایشین حکام نے چوبیس گھنٹوں کے اندر اس کا سراغ لگا کر قیدی کو آزاد کرالیا۔

 

 الجزیره کے مطابق مذکورہ نیٹ ورک ملک میں اہم اور حساس مراکز سمیت ائرپورٹ اور دیگر مقامات کی جاسوسی کررہا تھا۔

موساد نے اس جوان کو ملایشین جاسوس جنہوں نے یورپ میں ٹرینینگ حاصل کی تھی انکے زریعے اغواء کیا تھا اور موساد افیسروں نے ویڈیو کال سے اس جوان اور القسام اور حماس سے رابطہ بارے تفتیش کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ موساد سے وابستہ دہشت گرد جاسوسوں نے سال 2018 میں فلسطینی انجنیر فادی البطش کو ملایشیاء میں قتل کیا تھا۔/

 

4092614

نظرات بینندگان
captcha