جامع مسجد سوماٹرا؛ مسجد کی چھت بغیر گنبد کے + تصاویر اور فلم

IQNA

جامع مسجد سوماٹرا؛ مسجد کی چھت بغیر گنبد کے + تصاویر اور فلم

8:13 - October 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3512943
ایکنا تھران- جامع مسجد سوماٹرا کی چھت چار قریشی قبیلوں کی وحدت کی یاد دلاتی ہے جنہوں نے حجر الاسود اٹھا کر خانہ کعبہ تک پہنچایا تھا۔

ایکنا نیوز کے مطابق جامع مسجد سوماٹرا  (Grand Mosque of West Sumatra) پاڈانگ شہر مغربی سوماٹرا جزیرے میں واقع ہے جو چالیس ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔

اس مسجد کی بنیاد سوماٹرا کے گورنر نے 21 دسمبر کو رکھی ہے۔

جامع مسجد سوماٹرا کو بنانے میں بہت عرصہ لگا جس کی ایک اہم وجہ فنڈ کی کمی تھی، اس کی تعمیر کے لیے حکومتی فنڈ کے علاوہ کافی مقدار میں لوگوں سے فنڈ جمع کیے گیے۔

سات فروری 2014 کو اس مسجد میں پہلئ بار نماز باجماعت منعقد کی گیی تاہم عمومی طور پر اس مسجد کو چار جنوری 2019 کو کھول دی گیی۔

مسجد کی ڈیزائننگ ملایشین انجنیر رضال مسلمین (Rizal Muslimin) نے کی ہے جس نے سال 2007 کو عالمی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کی تھی۔

اس مسجد کی اہم بات اس کی چھت ہے جس کو مقامی روایتی طرز پر تعمیر کی گیی ہے۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

اس مسجد کی چھت اس چادر کی یاد تازہ کرتی ہے جہاں چار قریش قبیلوں کے سرداروں نے ایک چادر پر حجر الاسود کو رکھ کر انہیں خانہ کعبہ منتقل کیا تھا۔

جامع مسجد تین فلور پر مشتمل ہے جہاں نماز خانے کا ہال دوسری منزل پر واقع ہے اور یہاں بیس ہزار افراد کی عبادت کی گنجائش موجود ہے۔/

 

 

 

 

4093812

نظرات بینندگان
captcha