زیبائش و آرایش خدا کی توجہ کھینچنے کا باعث

IQNA

زیبائش و آرایش خدا کی توجہ کھینچنے کا باعث

10:58 - October 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3512962
ایکنا تھران- اسلام جس طرح سے باطن کی آراستگی پر توجہ دیتا ہے ظاہری خوبصورتی و آرایش کو بھی اہمیت دیتا ہے۔

ایکنا نیوز- سورہ اعراف کی آیت 31 میں ارشاد ربانی ہے:«يَا بَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ:

اے فرزند آدم عبادت کے وقت اپنے زیورات سے خود کو سجا لو». اس آیت میں کہا گیا ہے کہ جب بھی عبادت کرو تو  بهترین لباس‌ اور بهترین عطر کے ساتھ خود کو سجا کر عبادت کرو.

 

عطر سے استفادہ سیرت ائمه(ع) ہے؛ رسول گرامی اسلام خوراک سے زیادہ عطر پر پیسے خرچ کرتے۔

ظاہری بناوٹ اور زندگی میں نظم و ضبط خدا کی رحمت جذب کرنے کا باعث بنتا ہے اور گندے یا بکھرے بے نظم گھر سے خدا کی رحمت دور ہوتی ہے۔

کچھ عرصے کے لیے رسول گرامی پر وحی نازل نہیں ہوتی ، لوگ آپ سے اسکی وجہ پوچھتے ہیں

آپ کہتے ہیں کیوں ایسا نہ ہو!؟ تم لوگ ناخن نہیں کاٹتے، عطر استعمال نہیں کرتے اور خود کی آرایش پر توجہ ہی نہیں دیتے۔

 

لہذا ظاہری سنگار یا بناوٹ نہ صرف نفسیاتی حوالے سے مثبت آثار کے حامل ہے جس سے دوسروں پر مثبت اثرات پڑتے ہیں بلکہ انسان کی اپنی حالت پر اچھے اثرات پڑتے ہیں، لہذا اسلام تاکید کرتا ہے کہ اپنی شخصیت کی حفاظت کرے، بدحال و خستہ اور تحقیر آمیز چال ڈھال سے دور رہیں۔

جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ سادگی ہے جو ظاہری صفائی ستھرائی سے متصادم نہیں لہذا عین سادگی کے ساتھ انسان ظاہری صفائی ستھرائی سے خوش حال نظر آسکتے ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha