ماسکو میں «قرآن ہائےماسکو» نمایش کا انعقاد+ تصاویر

IQNA

ماسکو میں «قرآن ہائےماسکو» نمایش کا انعقاد+ تصاویر

8:59 - November 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3513150
ایکنا تھران- ولگا میں اسلام کی آمد کے گیارہ سوسالہ سالگرہ پر«قرآن‌هائے ماسکو» نمایش منعقد کی گیی ہے۔

ایکنا- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق مذکورہ نمایش کی افتتاحی تقریب میں ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر مسعود احمدوند، مشرقی آرٹ گیلری کے سربراہ الیگزنڈر سدوف، مرجانی فاونڈیشن کے سربراہ رستم سلیمانوف اور مشرقی ماسکو آرٹ گیلری کے ڈپٹی ایلیا زایتسف شریک تھے۔

مذکورہ قرآنی نمایش اٹھارہ دسمبر تک جاری رہے گی۔

اس نمایش میں چالیس نادر اور تاریخی قرآنی نسخیں موجود ہیں اور افتتاحی تقریب میں ایرانی ثقافتی سفیر نے ان نسخوں کی طرف اشارہ کرکے کہا کہ بعض نایاب ایرانی نسخے ان میں شامل ہیں اور کلام الہی کی وجہ سے ہم گذشتہ صدیوں سے رابطے میں ہیں۔

انکا کہنا تھا: کلام الہی اسلامی معاشرے کی ترقی کا اہم زریعہ ہے اور اسلامی فن کاروں نے اس سے عقیدت کا جلوہ ان نسخوں کی آرایش کی شکل میں پیش کی ہیں۔

احمدوند کا کہنا تھا: نمایش میں مراکش سے کشمیر تک کے آثار کے نمونے موجود ہیں جہاں فن خطاطی کے علاوہ آرائش و سجاوٹ کے ہنر کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔

 

روسی مذہبی امور کے شعبے کے سربراہ یوگنی ارمین نے  ولگا میں اسلام کی آمد اور لوگوں کے قبول اسلام کے حوالے سے گفتگو میں کہا: یہ سالگرہ روس کے تمام علاقوں میں مختلف اقوام کے نمایندوں کی جانب سے منائی جاتی ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اسلامی یہاں کی تاریخ و تمدن کا جدا نا پذیر حصہ ہے ۔/

 

 

4099602

نظرات بینندگان
captcha