دوسرا بین الاقوامی دنیا اسلام تفسیر قرآن سیمینار کا اہتمام

IQNA

مرضیه محصص:

دوسرا بین الاقوامی دنیا اسلام تفسیر قرآن سیمینار کا اہتمام

8:28 - November 29, 2022
خبر کا کوڈ: 3513251
ایکنا تھران- عالم اسلام کی نمایندگی میں دوسرا بین الاقوامی سیمینار تفسیر اجتماعی قرآن انجمن مطالعات اسلامی و قرآنی کے تعاون سے منعقد ہوگا۔

ایکنا نیوز سے گفتگو میں سیمینار کی سیکریٹری مرضیه محصص کا کہنا تھا: دوسرا بین الاقوامی عالم اسلام تفسیر اجتماعی قرآن سیمینار انجمن مطالعات اسلامی و قرآنی کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔

محصص کا کہنا تھا: سیمینار انتظامیہ کی جانب سے کافی عرصے قبل دانشوروں اور لکھاریوں سے مقالے لکھنے کی درخواست ہوچکی ہے جو فروری کے وسط تک ارسال کیے جاسکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا: سیمینارگیارہ مارچ کو منعقد ہوگا اور شرکت کے خواہمشند لکھاری اپنے مقالوں کے خلاصے ؛ secondsocialinterpreation@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں۔

 

تفسیر قرآن سیمینار کی سیکریٹری کا اس بارے مزید کہنا تھا: تفسیر اجتماعی آثار مقام معظم رهبری میں، تفسیر اجتماعی آثار امام خمینی(ره) میں، وحدت امت اسلامی اور درپیش چیلنجیز، دین اور مسئله کارآمدی، عالم اسلام کا مستقبل قرآن کے روسے، عورت اور اجتماعی ذمہ داریاں اہم موضوعات پر مقالے لکھے جاسکتے ہیں۔

محصص کا کہنا تھا: بین الاقوامی تفسیر قرآن  سیمینار میں تھران یونیورسٹی، شہید بہشتی یونیورسٹی، اسلامی تحقیقی مرکز، علامہ طباطبایی یونیورسٹی اور پیام نور یونیورسٹی شریک ہیں۔/

 

4102950

نظرات بینندگان
captcha