ایکنا- تین دسمبر کو قرآنی سیمینار بعنوان «عصر حاضر کے مسائل اور قرآنی راہ حل» ملایشیاء کے وارثان امت اخلاص فاونڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
مذکوہ سیمینار میں " درپیش چیلنجیز کو سورہ سجدہ میں کی روشنی میں حل" کے موضؤع پر ٹیک ٹاک ٹی وی کے تعاون سے وزارت تجارت و صنعت کے ہال میں منعقد کیا گیا اور اس میں 1200 افراد شریک تھے جہاں اسلامی اور قرآنی علوم کے ماہرین نے دنیا کے چھ ممالک سے شرکت کی اور مقالے پیش کیے۔
وارثان امت اخلاص Yayasan Warisan Ummah Ikhlas کے ڈائریکٹر نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں اس سیمینار کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
مرهینی یوسف کا فاونڈیش کے حوالے سے کہنا تھا: ہمارا ادارہ ایک غیرسرکاری ادارہ ہے جو سال 2017 کو قائم ہوا ہے اور ہماری سرگرمی پڑھنے، درک اور قرآن پر عمل کے گرد گھومتی ہے اور اس حوالے سے کافی مہم چلائی گیی ہے۔
انکا کہنا تھا: اس سال سیمینار میں ملایشیاء اور دیگر ممالک میں درپیش چیلجیز کے حوالے سے راہ حل ڈھونڈنا اور اس کے حل کو سورہ سجد میں دیکھنے کے حوالے سے منعقد ہوا اور اس بات پر مباحثے ہویے کہ قرآن مجید پر تدبر سے مالی اور اجتماعی مسائل کو حل کرنا ممکن ہے۔/
4104391