«کامل یوسف» تقلید کے بغیر استاد

IQNA

تلاوت قرآن کا ہنر/ 6

«کامل یوسف» تقلید کے بغیر استاد

7:27 - December 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3513363
ایکنا تھران- خاص طرز تلاوت کے مالک مصری قاری محمد رفعت سے متاثر «کامل یوسف بهتیمی» ہے جنہوں نے تلاوت سن کر قرات کا کمال حاصل کیا ہے.

ایکنا نیوز- کامل یوسف  سال ۱۹۲۲ میں پیدا اور دو جون سال ۱۹۹۶ کو انتقال کرگیے. اوہ مصری گاوں «بهتیم» میں پیدا ہویے اور آپ کے والد گاوں کے قاری تھے۔ اکثر نامور قرآنی قاری مصری دیہاتوں سے تعلق رکھتے ہیں اور استاد کامل یوسف میں ان میں شامل ہے جو ایک گاوں سے نکل کر شہرہ آفاق ہوا۔

انکے والد نے چھ سال سے انکو قرآن کے درس میں بیٹھانا شروع کیا اور ۱۰ سال کی عمر سے قبل وہ حافظ کل قرآن بنا. بچپن ہی سے تلاوت کی طرف مائل تھے اور ابھی بچہ تھا کہ مسجد کے مؤذن سے درخواست کی کہ انہیں اذان دینے کی اجازت دے مگر انہوں نے اجازت نہ دی. اسی بات پر  کامل یوسف نے بغیر کسی استاد کے آزادانہ طور پر گھروں اور محافل میں رضاکارانہ تلاوت کرنا شروع کیا جب کہ انکی عمر صرف دس برس تھی۔

اسی وقت سے اس کا چرچا ہونے لگا اور اندازہ ہوا کہ وہ مستقبل کا بہترین قاری بنے گا اور تبھی اسی  مؤذن نے  کامل یوسف سے کہا کہ وہ مسجد میں اذان دے۔

کامل یوسف نوجوانی میں استاد محمد الصیفی سے آشنا ہوئے اور اکثر انکی تلاوت سنتے ۔ کامل یوسف کاپی کرنے میں زبردست ماہر تھا اور استاد محمد الصیفی نے دیکھ لیا تھا کہ کامل یوسف میں آگے برھنے کی بہترین صلاحیت موجود ہے لہذا انہوں نے کامل یوسف کو مختلف شہروں کا دورہ کرایا جنمیں قاهره بھی شامل تھا اور اسی وقت سے لوگوں میں کامل یوسف کا نام معروف ہوا، انہوں نے شیخ محمد رفعت اور محمد سلامه سے بھی کافی سیکھا اور انکے طرز میں تلاوت کی.

 

جو خاص بات  استاد کامل یوسف کی تلاوت میں شامل ہے وہ یہ ہے کہ اکثر دوسرے معروف قرآء معاهدالقرائات میں شامل ہوئے ہیں اور وہاں پروفیشنل انداز میں تربیت حاصل کی ہے تاہم  استاد کامل یوسف مذکورہ اساتذہ کی تلاوت سن کر تلاوت کے داو پیچ سے آشنا ہوئے اور پھر خاص طرز تلاوت ایجاد کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔/

 

 

نظرات بینندگان
captcha