محمد عبدالعزیز حصان؛ جدید و قدیم طرز تلاوت کا ملاپ

IQNA

تلاوت قرآن کا ہنر/ 10

محمد عبدالعزیز حصان؛ جدید و قدیم طرز تلاوت کا ملاپ

7:06 - November 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3513159
معروف مصری قراء میں محمد عبدالعزیز حصان کو اعزاز حاصل ہے کہ اس نے جدید و قدیم طرز کی تلاوت کو یکجا کرکے نیا طرز ایجاد کیا۔

ایکنا نیوزکے مطابق محمدعبدالعزیز حصان سال ۱۹۶۴ کو ریڈیو مصر سے وابستہ ہوئے اور سال ۲۰۰۳ کو انکی وفات ہوئی، انکی تمام تلاوتیں نایاب ہیں۔

ایک شخصیت جس نے استاد حصان پر اثر ڈالا وہ استاد «محمد سلامه» ہے، جب استاد حسان نے مصری شہر«غربیه» میں پہلی بار تلاوت کی تو سلامہ نے اس کی تلاوت سنی اور انہوں نے انکو ریڈیو کا راستہ دکھایا۔

ایک اور خوبی یہ کہ عام طور پر غربیہ شہر کے تمام قرآء ایک ہی طرز کی تلاوت کرتے ہیں، تاہم ہم کہہ سکتے ہیں کہ بعض قرآء جیسے «منصور بدار» یا «علی محمود» کی تلاوت حصان کے طرز سے نزدیک ہیں۔

ان خصوصیات کے باوجود قاری حصان ایک منفرد قاری ہے انکا طرز تلاوت ایسا ہے کہ گویا انہوں نے قدیم و جدید طرز تلاوت کو یکجا کرکے نیا طرز نکالا ہے گویا قدیم قاریوں کی چاشنی بھی اس میں ہے اور جدید طرز کا جلوہ۔

قاری حصان کے طرز کا با قاعدہ ایک الگ طرز ایجاد ہوا ہے جس کو طریقه حصانیه کہا جاتا ہے ۔

قاری حصان الحان عام لوگوں میں پسندیدہ ہے مثلا سورہ ھود کی تلاوت عام طرز پر تلاوت ہے مگر بعض دیگر تلاوت خاص طرز کی تلاوت ہے لہذا اگر کوئی حصان کی تقلید کرنا چاہے تو اسے واضح کرنا چاہیے کہ کس طرز کی کاپی کررہا ہے۔

استاد حصان کی ایک سو پچاس تلاوت دستیاب ہیں جنمیں سے بعض تلاوتیں قابل ذکر ہیں: تلاوت سوره‌ مزمل، مدثر، مطففین؛ تلاوت سوره الرحمن؛ سورہ‌ نجم و قمر کی تلاوت؛ اسرا و نجم کی تلاوت؛ سورہ انسان و مرسلات کی تلاوت؛ سوره نمل؛ اور سوره‌ قاف و ذاریات کی تلاوت۔/

امین عبدی، نامور قاری قرآن کریم

تلاوت سننے کے لیے نیچے فارسی لنک پر کلک کریں:

 

https://iqna.ir/fa/news/4054222

نظرات بینندگان
captcha