استاد منشاوی کی تلاوت؛ ساده مگر دلنشین و پرکشش

IQNA

تلاوت قرآن مجید کا ہنر / 4

استاد منشاوی کی تلاوت؛ ساده مگر دلنشین و پرکشش

8:02 - September 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3512768
ایکنا تہران- استاد محمد صدیق منشاوی معروف مصری قاری ہے جنکی تلاوت سادہ مگر جذابیت سے بھرپور ہے۔

ایکنا نیوز- محمد صدیق منشاوی  سال ۱۹۲۰ میں پیدا ہوئے اور سال 1969 میں وفات پاگیے۔ شیخ منشاوی ایک متقی انسان تھے اور انکا گھرانہ بھی ایک پاکیزہ اور قرآنی گھرانہ تھا۔ تقوی، زھد اور روحانی امور میں توجہ انکے گھر کی خصوصیت ہے اور ایک مذہبی فضا قایم تھی۔

منشاوی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہوں نے شروع میں حفظ پر کام کیا پھر دیگر علوم پر توجہ دی،قرآت اور فنون تلاوت کے بعد تقلید پر کام کیا۔

استاد منشاوی کی شاہکار تلاوت انکی عمر کے 47 ویں سال سے متعلق ہے یعنی انکی وفات سے دو سال قبل، گرچہ انکی نوجوانی کی تلاوتیں زیادہ دستیاب نہیں۔

انکی تلاوتوں کی عدم موجودگی کی ایک وجہ سیاسی مسئلہ ہے کیونکہ استاد منشاوی نے حکومت وقت سے دوری اختیار کی تھی اور اسی وجہ سے انکی تلاوت نظر انداز کی گیی اور جو تلاوت موجود ہے وہ عوام کی وجہ سے جنہوں نے ان تلاوتوں کو ریکارڑ کیا تھا دستیاب ہیں۔

منشاوی کی تلاوت ہم عصر علما میں ایک بہترین اور پرکشش تلاوت شمار کی جاتی ہے اور کسی اور قاری کی تلاوت کو اسقدر پذیرائی نہیں ملی ہے اور ایسا ممکن نہیں کہ آپ ان کی کسی تلاوت کو سنے اور کہے کہ اچھی تلاوت نہیں۔

استاد منشاوی کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ تلاوت میں سادگی اور کشش بڑھتی گیی اور لحن و صوت میں زیادہ توجہ نہیں دی گیی ہے گرچہ وہ لحن و صوت کے ماہر تھے تاہم سادگی کا عنصر انکی تلاوت میں نمایاں ہے لہذا انکی تلاوت سب کے لیے قابل تقلید ہے۔

استاد منشاوی کی شخصیت کی خصوصیت یہی ہے کہ وہ سادگی سے پرکشش تلاوت کرتا ہے تاہم اس طرز کے اختیار کرنے کی وجہ ہم نہیں جانتے۔ ایسا نہیں تھا کہ دوسرے طرز پر تلاوت نہیں کرتے تھے انکو تمام ٹیکنک پر عبور حاصل تھا تاہم استفادہ نہ کرنا انکا انتخاب تھا۔/

نظرات بینندگان
captcha