محمدعبدالعزیز حصان؛ پراسرار تلاوت کا مالک

IQNA

تلاوت قرآن کا ہنر/ 11

محمدعبدالعزیز حصان؛ پراسرار تلاوت کا مالک

7:25 - November 21, 2022
خبر کا کوڈ: 3513187
ایکنا تھران- معروف نابینا مصری قاری محمد عبدالعزیز حصان جو «ملک الوقف و الإبتدا و التنغیم» کے نام سے معروف ہے علوم تلاوت پر خاص دست رس رکھتا تھا۔

ایکنا نیوز- استاد محمد عبدالعزیز حصان (پیدائش ۱۹۲۸- وفات ۲۰۰۳) کی شخصیت اور تلاوت معروف ہے اور لطافت و صلاحیت میں انکا بڑا نام ہے اگر انکی تلاوت سنے تو اندازہ ہوتا ہے کہ ایک بڑے قاری کو سن رہا ہے۔

قاری حصان کی تلاوت میں تمام عناصر موجود ہیں یعنی حصان کی تلاوت صحیح معنوں میں ایک جامع تلاوت ہے۔

پہلی چیز جو قاری حسان کی تلاوت میں دیکھی جاسکتی ہے وہ طرز تلاوت ہے جو دیگر قراء سے منفرد ہے گرچہ استاد شعشاعی کی تلاوت ایک حد تک انکی تلاوت کے نزدیک ہے تاہم حصان کا اپنا خاص انداز ہے۔

 

ایک چیز جو انکی تلاوت کو اوج پر پہنچاتی ہے وہ یہ ہے کہ حصان کو صوت و لحن اور طرز موسیقی پر عبور حاصل ہے۔

جب ہم حصان کی تلاوت سنتے ہیں تو متوجہ ہوتے ہیں کہ انکی تقلید کرنا مشکل کام ہے گرچہ ایسا نہیں کہ انکی کاپی نہ ہوسکے ، حصان ہر حرف کے لیے پروگرام رکھتا ہے جو انکا ہی خاص طرز عمل ہے۔

استاد حصان کو وقف و ابتداء پر بھی دست رس حاصل ہے اور اسی وجہ سے وہ تلاوت میں تمام پہلووں کو مدنظر رکھتا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha