استاد منشاوی کے طرز تلاوت کی خصوصیات

IQNA

تلاوت قرآن کا ہنر/ 5

استاد منشاوی کے طرز تلاوت کی خصوصیات

6:58 - October 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3512851
ایکنا تھران- بہت سے قرآء استاد منشاوی کی دلنشین تلاوت کا دلدادہ ہوتے ہیں, جوان قرآء کی تلاوت کی پیشرفت میں انکی تلاوت اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ایکنا نیوز- مصری قاری استاد محمد صدیق منشاوی کی زبردست تلاوت خاص طرز کے علاوہ سادہ مگر دلنشین ہے، اس طرز کی تلاوت دیگر انداز تلاوت سے منفرد شمار کیا جاتا ہے۔

 

ایک اور خاص بات انکی سحرکن آواز ہے، کو آواز کے زیر وبم میں ایک خاص انداز کے ساتھ اپنی جانب کھینچتی ہے، قرآء آواز کے زیر و بم میں کمزور ہوتے ہیں گرچہ اوج میں کچھ بہتر معلوم ہوتے ہیں تاہم استاد منشاوی کی زیر وبم میں بھی عجیب کشش اور تسلط نمایاں ہے۔

 

اسی طرح استاد منشاوی نے تلاوت میں کبھی طغیان نہیں کیا یعنی ایک خاص تسلط کے ساتھ جلد بازی نہیں کرتے اور سکون و تسلط کے ہمراہ تلاوت کرتے اور صوت و لحن میں اپنا جوہر دکھاتے۔

 

منشاوی کے مکتب تلاوت اس کے والد سے الگ تھے، اگر انکے «صدیق سید منشاوی» کی تلاوت سنے تو مکمل  انکے پیشرو قرآء کے طرز پر ہوتی تھی مگر منشاوی نے اپنے اساتذہ «کامل یوسف» اور «سلامه» سے کچھ کلاسیکل انداز اور منفرد ہے۔

 

سادگی کے ساتھ منفرد لحن انداز کے ساتھ منشاوی لحن میں جس خوبصورتی اور تسلط سے وہ جملہ بندی کرتے اور اگلے جملے سے اسکا انداز الگ ہوتا یہ خاصیت کم قرآء کے حصے میں دیکھی جاتی ہے جسکو وہ خوبصورتی سے ادا کرتے ہیں۔

 

استادہ منشاوی کی تلاوت سھل اور ممتنع ہے کیونکہ وہ اوج میں بھی سکون سے تلاوت کرسکتا ہے اور جب ہم اس انداز کی تقلید کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ اوج میں اس سکون کو برقرار رکھنا کس قدر مشکل ہوتا ہے۔

 

استاد منشاوی کی آسان و ممتنع انداز تلاوت باعث بنتا ہے کہ دوسرے قرآء کو انکی تقلید کی دعوت دی جاتی ہے کیونکہ انداز آسان ہے اور اس کی تقلید سے قرآء آسانی سے ترقی کرسکتا ہے اور کم وقت میں دوسرے قرآء سے آگے نکل سکتا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha