استاد«کامل یوسف» کی تلاوت کی خصوصیات

IQNA

تلاوت قرآن کا ہنر/ 7

استاد«کامل یوسف» کی تلاوت کی خصوصیات

8:12 - November 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3513074
ایکنا تھران- استاد«کامل یوسف بهتیمی» ایک خاص طرز کے مالک تھے جو قاری کی شخصیت قاری، فهم و ادراک کو اجاگر کرتا ہے۔

ایکنا نیوز- ہم نہیں کہہ سکتے کہ استاد محمد رفعت کا استاد کامل یوسف پر گہرا اثر رہا ہے کیونکہ ہم نے استاد رفعت کی کافی تلاوتیں سنی ہیں استاد رفعت کی تلاوت استاد یوسف کی تلاوت میں نمایاں ہے تاہم استاد سلامہ کی زیادہ تلاوت ہمارے دسترس میں نہیں اسی طرح استاد محمد الصیفی کی بھی تلاوت ہمارے پاس نہیں جن کو سن کر ہم کچھ فیصلہ کرسکتے ہیں تاہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ استاد رفعت کی تلاوت کا اثر استاد یوسف کی تلاوت میں موجود ہے۔

جس لحن میں یوسف تلاوت کرتا ہے وہ منفرد ہے وہ ایک خاص طرز کے استاد ہے یعنی انہوں نے تقلید نہیں کی ہے بلکہ خاص طرز کا مالک ہے اور یہانتک کہ محمد لیثی جیسے قاری نے انکی تقلید کی ہے۔

یوسف کی تلاوت میں اہم نکتہ یہ انکی آواز ہے مصر میں قاری کو بلاوجہ لقب نہیں دیا جاتا بلکہ اسکی وجہ موجود ہوتی ہے، قاری باسط کو«گولڈن وایس» کہا جاتا ہے، استاد کامل یوسف کو «فولادی گلا» کا عنوان دیا گیا ہے.

 

آج جب اساتذہ بات کرتے ہیں تو انکے مطابق کامل یوسف کو پندرہ درجہ آواز کے مالک بیان کرتا ہے۔

ایک اور نکتہ انکی آواز میں غم کا احساس ہے یعنی ایک روحانی تلاوت، یعنی جب ہم کہتے ہیں کہ تلاوت غمگین ہے یعنی قاری ایک غم کی فضا کا احساس دلاتا ہے اور اس وقت تلاوت کا بہت اثر ہوتا ہے جس سے قاری کے ساتھ سننے والے پر اثرات پڑتے ہیں۔

اس غم کی تلاوت سے گویا قاری بتاتا ہے کہ تم قرآن کی بارگاہ میں ہو اور قرآن حزن کے ساتھ نازل ہوا ہے اور میں بھی غم کے ساتھ تلاوت کررہا ہوں، قاری رفعت، قاری منشاوی اور کامل یوسف کی تلاوت کا اہم پہلو غمناک تلاوت ہے۔

نامور ایرانی قاری هادی رحیمی سے ایکنا کی گفتگو سے اقتباس

 

نظرات بینندگان
captcha