ایکنا نیوز سے گفتگو میں وزارت ثقافت اور ادارہ قرآن و عترت کے ڈپٹی سیکریٹری محمدمهدی عزیززاده نے تیسویں بین الاقوامی قرآن مقابلوں کی تیاریوں کے حوالے سے کہا کہ اس نمایش کو عالمی سطح پر ایک بہترین معیار کے ساتھ منعقد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور کہنا پڑے گا کہ اگرچہ سالوں سے یہ نمایش جاری ہے مگر اس سے قبل اس کو بین الاقوامی سطح پر شایان شان طریقے سے منانے کا مناسب معیار نہ تھا
انکا کہنا تھا: اس سال ہم نے کوشش کی ہے کہ حقیقی معنوں میں عالمی معیار کی نمایش پیش کرسکے اور اس حوالے سے اہم افراد کو دعوت دی جارہی ہے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے اور امید ہے کہ اعلی معیار کی نمایش منعقد ہوگی۔
انہوں نے نمایش کے وقت اور تاریخ کے حوالے سے کہا: کیونکہ ایران سال کے آغاز میں رمضان المبارک کا مہینہ آرہا ہے لہذا ہمیں توقع ہے کہ نمایش کو دسویں رمضان المبارک سے شروع کریں تاکہ نوروز کی تعطیلات کا خاتمہ ہو۔
اس کے علاوہ بعض دیگر تجاویز بھی موجود ہیں اور فیصلہ سازی کا عمل جاری ہے لہذا ہوسکتا ہے کہ نمایش اس سے زیادہ جلدی سے شروع ہوجائے تاہم دوسرا آپشن زیادہ متوقع ہے دیکھتے ہیں آگے کیا فیصلہ ہوتا ہے۔/
4106376