پاکستان میں قرآنی فن پاروں کی نمایش

IQNA

پاکستان میں قرآنی فن پاروں کی نمایش

6:45 - December 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3513369
ایکنا تھران- پاکستانی آرٹسٹ کے قرآنی فن پاروں کی نمائش اسلام آباد میں منعقد کی گیی ہے۔

ایکنا- اردور پواینٹ کے مطابق  روز قرآنی فن پاروں کی نمایش کا افتتاح بدھ کو کیا گیا جہاں وزیراعظم کے خصوصی مشیر امیر مقام تقریب میں شریک تھے۔

قومی ثقافتی ورثے (NH&CD) کے تعاون سے منعقد ہونے والے نمایش پاکستانی آرٹسٹ شہنواز خان ملحی کے فن پاروں کے ساتھ منعقد ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ خان شهنواز ملحی، (Khan Shahnawaz Malhi)، ایک پولیس ریٹائرڈ آفیسر ہے جنہوں نے پنسل کی مدد سے اس فن کو جیل میں قیدیوں کے ہمراہ سیکھے ہیں.

 

انکا کہنا تھا: اس فن میں مہارت کافی دلچسپ ہے لہذا اس کو سیکھنے کا ارادہ کیا مجھ سے پہلے اس انداز میں کسی نے قرآنی آیات کو مکمل پیش نہیں کیا ہے اور پہلی بار ہے کہ قرآن کی کڑھائی کی گیی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: قرآن کی کڑھائی کافی دقت طلب کام ہے اور اس میں صبر و حوصلے کی بہت ضرورت ہے کافی خرچہ بھی آتا ہے اور میں نے دس سال کی مدت میں اس کام کو مکمل کیا اور اور اس پر تیس لاکھ کا خرچہ آیا ہے۔

 

اس آرٹسٹ کا یہ ہنرمندانہ کام پاکستانی اور غیرملکی شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہے اور اس کی خریداری کے لیے لوگ بولیاں لگا رہے ہیں۔/

 

4107220

 

نظرات بینندگان
captcha