ایلان ماسک کے ٹوئٹ پر امریکن مسلمانوں کا غصہ

IQNA

ایلان ماسک کے ٹوئٹ پر امریکن مسلمانوں کا غصہ

7:15 - January 02, 2023
خبر کا کوڈ: 3513501
ایکنا تھران- ٹوئٹر مالک کے ٹوئٹ نے امریکی مسلمانوں کو سیخ پا کردیا.

ایکنا- نیوز چینل الجزیره کے مطابق ٹوئٹر کے جدید مالک ایلان ماسک کے ایک فکری برین واش ٹوئٹ کے حوالے سے کمنٹس نے امریکی مسلمانوں کو سیخ پر کردیا ہے۔

ایلان ماسک نے ٹوئٹ میں پرچم اٹھایا ہے جس میں ہمجنس پرستوں کے پرچم اور کمیونسٹ آئیڈیالوجی کا اسٹار موجود ہے اور لکھا ہے: میں برین واش نہیں ہوا ہوں۔

امریکی مسلم کونسل نے اس پوسٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے: ایلان ماسک کو ہم دعوت دیتے ہیں کہ وہ امریکن مسلمان سے ملے اور حقایق جان لیں۔

 

مسلم کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے: اس سے مدد ملے کی کہ وہ اپنے صارفین کا احترام سیکھے اور بہتر سروسز فراہم کریں اور ممکن ہے انکو ایسا سکون و آرام ملے جو شھرت یا دولت سے ممکن نہیں۔

کونلس کے ڈپٹی ایڈوارڈ احمد میچل نے ایلان ماسک پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے: امریکن مسلمان اس کو ایک لطیفے کی مانند سمجھ سکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا: اسلامی علامت (ستاره و چاند) اور برین واشنگ اور غیر مذہبی آئیڈیالوجی جیسے کیمونزم میں کوئی ربط ہی نہیں۔

امریکی مسلم کونسل کے رکن ابراهیم هوپر نے نفرت انگیز جرائم میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایلان ماسک کے ٹوئٹ کو نفرت انگیز قرار دیا۔/

 

4111007

نظرات بینندگان
captcha