ایکنا- موریتانیہ نیوز کے مطابق صدر محمد ولد شیخ الغزوانی، نے «نواکشوت، اسلامی دنیا کا ثقافتی مرکز برائے سال ۲۰۲۳» کے حوالے سے نمایش کی تیاری کے لیے تیار کیے گیے فن پاروں اور قرآنی ورثے کی نمایش کی وزٹ کی ہے۔
انہوں نے اسٹال پر قرآنی نسخوں، ایوارڈ، کتیبے اور لکڑی پر خطاطی کے نمونوں کو دیکھا۔
صدر مملکت نے ایک اور قرآنی نمایش کی بھی سیر کی جہاں نمایش میں مختلف تاریخی تصاویر، کتب اور دیگر نایاب چیزیں موجود ہیں۔
نمایش میں عظیم ترین قرآنی مصحف موجود ہے جو دنیا کا سب سے بڑا مصحف شمار ہوتا ہے اور یہ نافع کی روش میں خطاطی کی گیی ہے۔
صدر مملکت نے نمایش کے دوران یونیورسٹی میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں دیگر وسایل موجود تھے۔
الغزوانی نے ملکی کے گھریلو دستکاریوں کی نمایش کی بھی وزٹ کی جہاں تاریخی اشیاء، ثقافتی وسائل، تاریخی اور نایاب کتب اور موریتانیہ کی قومی غذا اور دیگر خوراک کے اسٹال لگایے گیے تھے۔/
4112693