چارلی ہیبڈو کی توہین ثقافتی دہشت گردی اور انسانی اقدار کی توہین ہے

IQNA

سربراہ لبنان ڈائیلاگ سنٹر:

چارلی ہیبڈو کی توہین ثقافتی دہشت گردی اور انسانی اقدار کی توہین ہے

7:25 - January 10, 2023
خبر کا کوڈ: 3513559
ایکنا تھران- لبنان کے بین المذاہب اور ثقافتی گفتگو مرکز کے سربراہ نے شیعہ مرجعیت کی توہین کو انسانی اقدام کی منافی قرار دیتے ہوئے معذرت کا مطالبہ کیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق لبنان کے بین المذاہب اور ثقافتی ڈائیلاگ مرکز کے سربراہ السید علی السید قاسم، نے شیعہ مرجع کے خلاف فرنچ میگزین چارلی ہیبڈو کی توہین کو ثقافتی دہشت گردی کی قسم قرار دیا۔

بین المذاہب اور ثقافتی ڈائیلاگ مرکز کے سربراہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فرانس کو یہ حق حاصل نہیں کہ اظھار رائے کی آزادی کے نام پر مسلم مقدسات کی توہین کرے۔

 بیان میں کہا گیا کہ بارگاہ خداوندی اور شیعہ مرجعیت امام سیدعلی حسینی خامنه‌ای(مدظله العالی) کی توہین تمام انسانی اقدار کی منافی ہے اور فرانس کو ایسا حق حاصل نہیں۔

 

بیان میں فرانس کے اس اقدام کو تمام انسانی اقدار کے منافی قرار دیتے ہویے مطالبہ کیا گیا کہ یورپ میں انسانی اقدار کی حامی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ اس توہین آمیز کو روکنے کے حوالے سے کردار ادا کریں۔

لبنان بین المذاہب اور ثقافتی ڈائیلاگ مرکز کے سربراہ نے تاکید کی کہ فرانس کو اس شرمناک حرکت پر معذرت کرنی چاہیے اور اسلامی و عرب ممالک کو بھی ردعمل دکھانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسی حرکت انجام نہ پائے۔/

 

4113301

نظرات بینندگان
captcha