مصر؛ قرآنی مراکز میں نئے عہدہ داروں کی تعیناتی

IQNA

مصر؛ قرآنی مراکز میں نئے عہدہ داروں کی تعیناتی

8:04 - January 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3513653
ایکنا تھران- وزیر اوقاف مصر نے بین الاقوامی معروف قرآء جیسے استاد احمد نعینع، شیخ محمود الخشت اور شیخ عبدالفتاح الطاروطی کو اعلی پوسٹوں پر تعینات کردیا۔

ایکنا- خبررساں ادارے  صدی البلد کے مطابق انجمن قرآء و حفاظ مصر کے ترجمان محمد الساعاتی، نے اس تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اقدام کو تمام قرآء کے لیے حوصلہ افزائی قرار دیا ہے، مصر میں پندرہ ہزار قرآنی محافل کے مراکز موجود ہے جن کے دس ہزار سے زائد اسٹاف ہیں۔

 

قرآن محافل کے سربراہ  شیخ محمد حشاد، نے بھی اس اقدام پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ محمود الخشت، ڈاکٹر احمد نعینع اور شیخ عبدالفتاح الطاروطی مصر کے علاوہ اسلامی دنیا کے عظیم قرآء میں شمار ہوتے ہیں۔

 

انہوں نے  وزیر اوقاف مصرسے درخواست کی کہ انجمن قرآن کے اصلاحات کے قوانین میں تبدیلیوں کے نسخے پر دستخط کریں تاکہ یہ انجمن بہتر انداز میں خدمات انجام دیں سکے۔/

 

4116098

نظرات بینندگان
captcha