عالمی مسلم رہنماوں کے بیان میں قرآن سوزی کی مذمت

IQNA

عالمی مسلم رہنماوں کے بیان میں قرآن سوزی کی مذمت

10:47 - January 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3513681
ایکنا تھران- مسلم حکمرانوں نے ایک بیان میں قرآن مجید کی شان میں گستاخی کو افسوسناک قرار اور سوئیڈن و ہالینڈ کی مذمت کی ہیں۔

ایکنا- اناطولیہ نیوز کے مطابق مسلمان رہنماوں کی آن لاین نشست یا اجلاس ترک مذہبی امور کے ادارے کے تعاون سے منعقد کیا گیا جسمیں ستر ممالک سے ایک سو تین رہنماوں نے شرکت کیں۔

 

شرکاء نے اختتامی بیان میں ایک قرار داد پاس کی جسمیں سوئیڈن اور جرمن اقدام کی شدید مذمت کی گیی ہے۔

اس بیان کو ترک مذہبی امور کے ادارے کے سربراہ علی ارباش نے پڑھتے ہوئے کہا: قرآن مجید کی توہین ایک غیر انسانی خیانت ہے جس سے عالمی سطح پر مسلمانوں اور انکی اقداز کی توہین کی گیی جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں

 

مسلم رہنماوں نے پولیس اور سرکاری سرپرستی میں اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے :

« کتاب مقدس کی توہین اور بے حرمتی ایک بڑے مذہب کی کھلی دل آزاری ہے اور انسانی حاکمیت اور اقدار کی توہین اور بے احترامی ہے۔».

 

انکے بیان میں کہا گیا ہے: «انسانی حقوق اور آزادی کے حوالے سے حالیہ یورپی اقدامات حیرت آور اور غیرقابل قبول تھے».

 

مسلم رہنماوں کے بیان میں کہا گیا ہے: «ان جنون آمیز اور سسٹمیٹک اقدامات کے مقابلے میں مسلمان غیر قانونی راستہ اختیار نہیں کرے گا اور ہوشیاری و بصیرت کے ساتھ اپنے عقیدے کا دفاع کرتے رہیں گے».

شدت پسند یورپی سیاست داں راسموس پلاڈن نے سوئیڈن میں ترک سفارت خانے کے مقابل قرآن مجید کو آگ لگا کر شہید کردیا تھا۔

 

شدت پسند تنظیم پگیڈا کے رہنما ایڈوین واگنسولڈ نے بھی پیر کو ہالینڈ میں قرآن مجید کے اوراق پھاٹ کر جسارت کی تھی۔/

 

4117367

نظرات بینندگان
captcha