کینیڈا میں اسلام شناسی کے ہفتے کا اہتمام

IQNA

کینیڈا میں اسلام شناسی کے ہفتے کا اہتمام

10:51 - January 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3513683
ایکنا تھران- کینیڈا میں کبک کی مسجد پر حملے کے چھٹے سالگرہ جسمیں چھ نمازیوں کو شہید کردیا تھا اس موقع پر اسلام کے تعارف کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ایکنا- مسلم لنک کے مطابق چھ سال پہلے مسجد کبک کے نمازیوں پر وحشیانہ حملہ کیا گیا جسمیں چھ نمازی شہید ہوگیے تھے اور اسی مناسبت سے انکی سالگرہ پر مونٹرال میں ہفتہ آگاہی کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ مختلف ثقافتی پروگراموں سے مسلم عیقدے بارے معلومات دی جاسکے۔

 

پروگرام باینوں میں ایک رکن سمیرا لاونی، کا کہنا تھا: اس ہفتے کو کبک میں مسلمانوں کے تعاون سے ہفتہ آگاہی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: جب پر کبک میں اسلامی مرکز پرحملہ یاد آتا ہے تو ہم افسردہ ہوجاتے ہیں، اس دن نماز عصر کے بعد چھ لوگ ہم سے جدا ہویے اور پھر کبھی لوٹ کر نہ آئے،ا نکے گھر والے انتظار کرتے رہیں، ہم سب کو محبت اور امن کی دعوت کا پیغام دیتے ہیں۔

 

اس موقع پر اکتیس جنوری تک پروگرامز منعقد ہوں گے اور اس سال کا نعرہ اور موٹو

«اسلام فوبیا کے خاتمے کی کاوش» ہے۔

 

ان پروگرام میں اہم مذہبی سیاسی دانشور اور پارٹیوں کی شرکت متوقع ہیں۔

 

پروگرام ترتیب دینے والی تنظیموں کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرایم میں اضافہ ہوا ہے اور یہ قابل تشویش ہے۔

 

پروگرام کمیٹی کی رکن سماع الیبیاری کا کہنا تھا کہ ہمارا نعرہ: ہمیں جانئے، ہمارے خیالات جانیے  ہم سے آشنا ہوجائے۔

 

چھ سال قبلو 29 جنوری کو ایک کینیڈین مسلح مرد نے کبک مسجد میں فائرنگ کی تھی اور حملہ آور الیگزنڈر بیزونٹ کو چالیس سال قید کی سزا سنائی گیی۔

 

اسی ہفتے کو مونٹرال کا پروگرام منعقد ہوگا جسمیں آن لائن فرنچ اور انگریزی زبانوں میں یورپ میں مسلم خدمات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جایے گی۔/

 

4117529

نظرات بینندگان
captcha