کافروں اور دشمنوں سے دوری بارے سوره ممتحنه کی تاکید

IQNA

قرآنی سورے / 60

کافروں اور دشمنوں سے دوری بارے سوره ممتحنه کی تاکید

15:12 - February 06, 2023
خبر کا کوڈ: 3513721
مذہب کے دشمن ہمیشہ سے اسکو ختم کرنے کے درپے ہیں کبھی ظلم سے کبھی دوستی کے کے لبادے میں تاکہ مومنین کو منحرف کرسکے۔

 

کافروں اور دشمنوں سے دوری بارے سوره ممتحنه کی تاکید

ایکنا- قرآن کریم کا اکسٹھواں سورہ «ممتحنه» ہے  اس میں تیرہ آیات ہیں اور یہ قرآن کا آٹھواں پارہ ہے۔ «ممتحنه» مدنی سورہ ہے اور ترتیب نزول کے حوالے سے یہ اکیانوے نمبر پر ہے جو قلب رسول گرامی اسلام (ص) پر نازل ہوا ہے۔

 سورہ «مُمتَحنه» کو اس وجہ سے ممتحنہ کہا جاتا ہے کہ اس کی دسویں آیت میں پیغمبرکو حکم دیا گیا ہے کہ وہ مہاجرخواتین کو امتحان میں ڈالے کہ وہ اپنے شوہروں کے مدینے سے ہجرت کے جذبے اور وجہ کو جان لیں۔

جب رسول گرامی نے مکہ سے مدینہ ہجرت کیا توا نکے اصحاب بھی ساتھ چلے اس دوران بعض خواتین جنہوں نے ایمان لایا تھا وہ بھی مدینہ ہجرت کرگیی ان کے بارے میں خدا کا حکم آتا ہے کہ ان سے ہجرت کے جذبے اور احساسات پوچھ لیں۔

سوره ممتحنه میں کفار کے ساتھ مومنین کی دوستی کی بات ہوتی ہے اور کہاجاتا ہے کہ ان سے دوستی شدید ممنوع ہے سورہ کے شروع اور آخر دونوں جگہ ممانعت کی گیی ہے  اور درمیان میں خواتین کی ہجرت اور قوانین کی بات کی گیی ہے۔

اس سورہ میں ابراهیم نبی(ع) کو بر پرستوں سے دوری، والد کے لیے درخواست اور آذر کی داستان کی بات ہوتی ہے۔

 سورہ تاکید کرتا ہے کہ کفار اس نیت کے ساتھ مسلمانوں سے دوستی کرتا ہے کہ انہیں درست راستے سے منحرف کردیں اور اپنے آئین پر انکو لے آئے، کیونکہ وہ لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور وہ کسی طور مومنین کے لیے اچھا دوست نہیں بن سکتے۔

نظرات بینندگان
captcha