ایکنا- خبررساں ادارے المصری الیوم کے مطابق مصری قاری شیخ محمد احمد عبدالغنی دغیدی نے انتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے حفظ و تفسیر مقابلے ج وزارت اوقاف مصر کے تعاون سے منعقد ہوا تھا اس میں انہوں نے ٹاپ پوزیشن لیکر مصر کا نام روشن کیا۔
مذکورہ مقابلے گذشتہ ہفتے کو اختتام پذیر ہوئے جس میں 58 ممالک سے ۱۰۸ شرکاء شریک تھے۔
27 سالہ محمد احمد الدغیدی، نے جیتنے کے بعد گفتگو میں کہا کہ وہ بنھاکار کی مسجد الشامخیہ میں امام جماعت ہے اور الازھر سے ایم اے کرچکا ہے اور علم تفسیر میں کام کررہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ انہوں نے چار سال کی عمر میں حفظ قرآن پر کام شروع کیا اور آٹھ سال کی عمر میں وہ حفظ مکمل کرچکا تھا۔
دغیدی کا کہنا تھا: سال ۲۰۱۳ میں وہ بحرین بین الاقوامی مقابلوں کا پوزیشن ہولڈر رہا ہے تاہم مختلف کامیابیوں میں اس مقابلے میں جیت پر وہ زیادہ خوش ہے۔
انکا کہنا تھا: اس مقابلے میں پوزیشن کے لیے کئی عرصوں سے میں تیاری کررہا تھا اور شکر ہے کہ اس میں کامیاب ہوا۔/
4121082