الازهر: رمضان المبارک میں توہین قرآن ایک دہشت گردانہ نفرت انگیز عمل ہے

IQNA

الازهر: رمضان المبارک میں توہین قرآن ایک دہشت گردانہ نفرت انگیز عمل ہے

7:46 - March 29, 2023
خبر کا کوڈ: 3514021
ایران تھران: اسلامی مرکز الازهر نے ڈنمارک میں قرآن سوزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو نفرت انگیز ترین قرار دیا.

ایکنا نیوز- ترک میڈیا کے مطابق اسلامی الازھر مرکز نے جاری بیان میں ڈنمارک کے شہر کوپنھاگ میں شدت پسندوں کے ہاتھوں قرآن سوزی کی شدید مذمت کی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: اس طرح کا نفرت انگیز اقدام وہ بھی رمضان المبارک کے مہینے میں ایک جاہلانہ، متعصبانہ اور دہشت گردانہ عمل مسلمانوں کے خلاف ہے۔

 

الازهر کے بیان میں اس اقدام کے اسلام فوبیا کی واضح مثال قرار دیتے ہوئے اس کو تمام مذاہب کی توہین قرار دیا۔

 

بیان میں اس کو نفرت انگیز جرم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے لوگ تمام انسانی اقدار سے عاری ہیں۔

 

الازهر نے تمام عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ اس طرح کے اقدامات کی روک تھام کے لیے قانون سازی کریں اور اظھار بیان کی آزادی کے نام پر اس طرح کے غلط اقدام کو روکنے میں کردار ادا کریں وگرنہ اس کے سنگین نتائیج نکل سکتے ہیں۔

 

گذشتہ جمعے کو ڈنمارک میں شدت پسند پارٹی «Patrioterne Gar Live» (لایو محب وطن) کے چند شدت پسندوں نے قرآن سوزی کی اور اس کو فیس بک سے لائیو نشر بھی کیا تھا۔

 

مذکورہ افراد نے اسلام مخالف بینرز اٹھائے تھے اور اسلام مخالف نعرے لگا رہے تھے جب کہ انہوں نے ترک پرچم بھی نذر آتش کیا۔/

 

4130218

نظرات بینندگان
captcha