سوره حاقه؛ فیصلہ ساز حتمی دن کا تقرر

IQNA

قرآنی سورے/ 69

سوره حاقه؛ فیصلہ ساز حتمی دن کا تقرر

12:45 - April 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3514050
«الحاقه» روز قیامت کا ایک نام ہے اور اسکا اشارہ ان لوگوں کی طرف ہے جو قیامت کا انکار کرتے ہیں اور اس دن انکی تصویر کشی کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کا انہترواں سورہ «حاقه» کے نام سے ہے. اس سورہ میں 52 آیات ہیں اور یہ سورہ انتیسویں پارے میں ہے۔ «حاقه» مکی سورہ ہے اور ترتیب نزول کے حوالے سے یہ اٹھترواں سورہ ہے جو رسول گرامی اسلام (ص) پر نازل ہوا ہے۔

سورہ «حاقه» کی ابتدائی آیات میں حاقہ مکرر بیان ہوا ہےاور اسی وجہ سے اسکو سورہ «حاقه» کا نام دیا گیا ہے، «حاقه» سے مراد حتمی اور کنفرم تعین شدہ معنی لیا جاتا ہے اور اس کلمے کے تکرار اس دن سے خؤف کا اجاگر کرنا ہے۔

اس سورے کا اصلی موضوع روز قیامت کی تعریف ہے جو ایک حتمی امر ہے اور جو قیامت کا انکار کرتے ہیں انکا انجام بیان ہوا ہے۔

اس سورے کے تین اہم حصے ہیں جس کا پہلا حصہ گذشتہ اقوام کی داستاں بیان کرنا ہے جنمیں

قوم عاد، ثمود، لوط اور فرعون، جو پیغمبروں کا منکر تھا اور عذاب میں گرفتار ہوا اور انکے مقابل نوح پر ایمان لانے والوں کا ذکر ہے جو کشتی پر سوار ہوئے۔

دوسرے حصے میں روز قیامت کی حالت اور لوگوں کی تقسیم بندی کا ذکر ہے اس دن لوگ دو گروپ میں تقسیم ہوں گے دایاں گروپ جو خوشحال ہوگا اور بایاں گروپ جو دنیا میں کردار کی وجہ سے پریشان حال ہوگا۔

تیسرا موضوع اس دن بارے قسم کھانے کے حوالے سے ہے جنمیں قرآن کے درست ہونے، مقام رسول گرامی  (ص) کی اہمیت بیان کیا گیا ہے. آیات میں تاکید آئی ہے کہ رسول اسلام(ص) کسی چیز کو خدا سے نادرست نہیں جوڑے گا۔

اسی طرح ان آیات میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی جھوٹ میں رسالت کا دعوی کرے گا تو اور لوگ انکے جھوٹ کو نہ سمجھے بھی تو خدا اس شخص کو ضرورت عذاب سے دوچار کرے گا۔/

 

 

نظرات بینندگان
captcha