
ایکنا نیوز- پاکستانی میڈیا کے مطابق انہوں نے بتایا کہ 72 ہزار 869 افراد نے مجموعی طور پر حج پر جانے کیلئے درخواستیں دی تھیں۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور کے ہمراہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سال مختص کردہ کوٹے سے 37 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ رواں سال ریگولر حج اسکیم کے تحت حج کوٹہ 44 ہزار 190تھا۔
انہوں نے کہا کہ تمام درخواست دہندگان کو حج پر بجھوانے کیلئے اضافی وسائل اور زرمبادلہ کی ضرورت ہوگی جسے پورا کیا جائے گا۔