جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ: روزہ نے حقیقی اسلام کا چہرہ دکھایا

IQNA

جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ: روزہ نے حقیقی اسلام کا چہرہ دکھایا

9:30 - April 08, 2023
خبر کا کوڈ: 3514065
ایکنا تھران: گوٹریس کا کہنا تھا کہ پناہ گزین کیمپوں کے دورے پر میں نے انکے ساتھ روزہ رکھا اور افطار کیا اور وہاں مجھے حقیقی اسلام کا چہرہ نظر آیا۔

ایکنا نیوز- عربی 21 نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ روزہ داری نے مجھے حقیقی اسلام کا چہرہ دکھایا اورضروری ہے کہ میں رمضان پر ان سے یکجہتی کا اظھار کروں۔


انکا کہنا تھا: ہر سال مسلمان پناہ گزینوں سے اظھار یکجہتی کے لیے اور انکی اقدار کی حمایت کے لیے انکے کیمپوں کا دورہ کرتا ہوں۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا: مختلف اسلامی ممالک کے دوروں پرسومالی جانے کا ارادہ ہے تاکہ ان سے اظھار یکجہتی کرسکوں، جہاں کے لوگ سالوں سے قحطی اور خشک سالی کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔

انکا کہنا تھا: اسلامی ممالک کے دوروں کا مقصد دنیا کو ان ممالک کی مشکلات کی طرف متوجہ کرانا ہے۔

گوٹریس کا کہنا تھا: اکثر مہاجرین جن سے انہوں نے اقوام متحدہ کے بطور کمشنر ملاقات کی ہے مسلمان تھے اور اکثر لوگ جو مہمان دوست اور سخی تھے وہ مسلمان طبقے سے متعلق تھے۔


گوٹریس کا کہنا تھا: اقوام متحدہ کا منشور جو سال ۱۹۵۱میں بنایا گیا تھا وہ مکمل طور پر قرآنی مجید اور کتاب مقدس سے ہم آہنگ ہے۔/

 

4132026

نظرات بینندگان
captcha