پیغمبر کا انجام جس نے کچھ جلد بازی کی

IQNA

قرآنی شخصیات/ 36

پیغمبر کا انجام جس نے کچھ جلد بازی کی

9:30 - April 09, 2023
خبر کا کوڈ: 3514073
حضرت یونس کی قوم عذاب الھی کے آثار دیکھ کر توبہ کرنے لگی تاہم یونس نے انکے لیے قطعی عذاب کی درخواست کردی اور اس پر انکی گرفت ہوئی۔

ایکنا نیوز- حضرت یونس (ع) بنی‌اسرائیل کے انبیا میں شمار ہوتا ہے جو حضرت سلیمان (ع) کے بعد نبوت پر فایز ہوئے. بعضی مورخین انہیں حضرت ابراهیم(ع) کے نواسوں میں اور بعض دیگر کے مطابق یونس اولاد متی اور حضرت یعقوب(ع) کے نواسوں میں اور بعض دیگر کے مطابق، انہیں باپ کی جانب سے حضرت هود(ع) کے نواسوں میں اور ماں کی جانب سے  بنی اسرائیل کی اولاد میں شمار کیا جاتا ہے.

انکی جائے سکونت ۷۸۰  سال قبل مسیح نینوا بتایا جاتا ہے قدیم شہر جو عراق کے شہر موصل کے گاوں میں شمار کیا جاتا تھا۔

حضرت یونس کو خدا نے نینوا کی جانب تبلیغ و ہدایت کے لیے بھیجا انہوں نے وہاں خدا پرستی کی دعوت دی مگر لوگوں نے انکار کیا لہذا خدا نے وہاں کے لوگوں کے لیے عذاب کا پیغام بھیجا۔

حضرت یونس(ع) نے جب سرخ بادلوں کو دیکھا تو سمجھ گیا کہ عذاب آنے والا ہے لہذا وہ فورا شھر سے خارج ہوا، نینوا کے بادشاہ نے جب یہ دیکھا تو لوگوں کو اکٹھے کیا کہ وہ یونس کو بلا کر انکے ساتھ خدا کی بارگاہ میں توبہ کریں مگر یونس شھر سے چلا گیا تھا۔

یونس نے بھی مشاہدہ کیا کہ لوگ عذاب کے آثار دیکھ کر توبہ کرنا چاہتا ہے  مگر انکو غصہ تھا لہذا وہ ایک ایسی جگہ گیے جہاں لوگ انہیں نہ ڈھونڈ سکے اور قسم کھائی کہ وہ شھر کی طرف نہیں لوٹیں گے، یونس کو خطرہ تھا کہ عذاب نہ آنے کی وجہ سے لوگ انہیں جھوٹا کہیں گے۔

لوگوں کو جب یونس نہ ملا تو کہا کہ یونس موجود نہیں، بادشاہ نے خدا سے کہا:

«اگر آپ کے نمایندے نے ہمیں رہا کردیا ہے تو تو ہمیں رہا نہ کر. اگر تیرے نبی سے مایوس ہویے تو ہم تم سے مایوس نہیں». اس کے بعد بادشاہ لوگوں کے ہمراہ خدا کے حضور چار دن تک روتے اور توبہ کرتے رہیں یہانتک کہ خدا نے نینوا کے لوگوں سے عذاب کو ہٹا لیا۔

تاریخ میں لکھا کہ جب لوگوں پر عذاب کے آثار نمایاں ہونے لگے تو اس وقت توبہ قبول نہیں کی جایے گی سوائے قوم یونس کے جن کو خدا نے بخش دیا تھا.

یونس سمندر میں کشتی پر سوار جارہے تھے کہ ایک بڑی شارک مچھلی نے کشتی کا راستہ روکا لوگوں نے دیکھا کہ کشتی کا راستہ وہ نہیں چھوڑ رہا تو انہوں نے قرعہ اندازی کی کہ ایک بندے کو شارک کے سامنے پھینک دیا جائے تین بار قرعہ اندازی کی اور ہر بار یونس کا نام نکلا، لہذا انکو پھینک دیا اور خدا کے حکم سے شارک نے انہیں ہڑپ کرلیا۔

حضرت یونس 40 دن رات تک مچھلی کے پیٹ میں رہے اور وہاں نماز و دعا اور توبہ کرتے رہے یہانتک کہ خدا نے انہیں بخش دیا اور یونس دوبارہ نینوا کی طرف لوٹ گیے۔

حضرت یونس کا نام چار بار قرآن کریم میں آیا ہے اور دسواں سورہ انہیں کے نام سے منسوب ہے۔/.

 

نظرات بینندگان
captcha