ماسکو میں قرآن سوزی کی ویڈیو کی تحیققات شروع

IQNA

ماسکو میں قرآن سوزی کی ویڈیو کی تحیققات شروع

8:36 - April 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3514132
ایکنا تھران: حکام کے مطابق قرآن سوزی کی ویڈیو جو امکانی طور پر مشرقی ماسکو میں انجام دیا گیا ہے اس کی وسیع پیمانے پر تحقیق شروع کی جارہی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے البلد کے مطابق روسی اعلی حکام نے اس بارے عدالتی تحقیقات شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے تاکہ ملوث افراد کو سزا دی جاسکے۔

ماسکو پولیس کے مطابق اس کلیپ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کام مشرقی ماسکو میں انجام دیا گیا ہے۔

ماسکو میڈیا کے مطابق اس حوالے سے عدالتی کام شروع کردیا گیا ہےاور انٹلی جنس سروسز ملوث افراد کی گرفتار کے لیے فعال ہوچکی ہیں۔

اس سے پہلے چچن صدر رمضان قدیروف نے اعلان کیا تھا کہ روسی فیڈرل سروسز کے ساتھ قرآن سوزی میں ملوث شخص کی گرفتاری کے لیے تعاون پر آمادہ ہے۔

 

قدیروف نے واقعے میں مغربی لیبرل کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہا کہ  مسلمان اور آرتھو ڈکس ایسے واقعات میں ملوث نہیں ہوسکتے۔

اس سے پہلے سفید جھیل کے کنارے قرآنی سوزی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسمیں قرآنی سوزی کی گیی تھی یہ جھیل مسیحیؤں کے لیے ایک مقدس جھیل شمار ہوتا ہے۔/

 

4134466

نظرات بینندگان
captcha