عید پر پولیس کی جانب سے ضرورت مندوں کو قرآن اور کپڑوں کی عیدی

IQNA

عید پر پولیس کی جانب سے ضرورت مندوں کو قرآن اور کپڑوں کی عیدی

7:47 - April 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3514140
ایکنا تھران: عید الفطر پر بعض علاقوں میں پاکستان پولیس کی جانب سے ضرورت مندوں میں کپڑے عیدی میں دینے کے علاوہ بعض مقامات پر قرآن کا تحفہ پیش کیا گیا.

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی پاکستان ٹوڈے کے مطابق پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بچؤں میں پولیس کی جانب سے نئے کپڑوں کا جوڑا عیدی میں دیا گیا۔

جنوبی وزیرستان کے مختلف گاوں کے بچوں میں عیدی کے جوڑے دیے گیے جب کہ بعض مساجد کو پولیس کی جانب سے قرآن مجید کا تحفہ دیا گیا۔

سیکورٹی حکام کے مطابق ضرورت مندوں کے بچوں کو عید پر خوش کرنے کے لیے تحفہ دیا گیا ہے تاکہ عید مناسکے اسی طڑح بعض علاقووں میں لوگوں کی عبادت کے لیے مساجد میں قران کریم کے نسخے دیے گیے۔

 

ان علاقوں کے لوگوں نے اس اقدام پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے پولیس فورس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علاقوں میں امن کے لیے وہ پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی کو بد امنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیرستان کوہستانی علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں اکثریت پشتو بولنے والوں کی ہے اور یہاں پر قبائلی فسادات ہوتے رہتے ہیں۔/

 

4134594

نظرات بینندگان
captcha