عمل صالح کے انجام میں خدا سے مدد طلب کرنا

IQNA

عمل صالح کے انجام میں خدا سے مدد طلب کرنا

8:05 - April 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3514145
ہر کام بالخصوص نیک کاموں میں خدا کی مدد لازمی ہے اور رمضان کے آخری ایام میں نیک عمل کے لیے خدا سے توفیق طلب کرنی چاہیے۔

ایکنا نیوز- رمضان کے آخری ایام ہیں اور عید کی تیاریاں جاری ہیں اور وقت آن پہنچا ہے کہ ایمان و یقین کے ایک درجے پر ہمیں ہونا چاہیے اور واجبات سے بڑھ کر خالص ترین بندے اور محبوب ہونے کےلیے مستحب عمل سے مزین ہونا چاہیے۔

اٹھائیسویں دن کئ دعا میں ہم یوں پڑھتے ہیں: «بسم الله الرحمن الرحیم؛ اللهمّ وفّر حظّی فیهِ من النّوافِلِ واکْرِمْنی فیهِ بإحْضارِ المَسائِلِ وقَرّبِ فیهِ وسیلتی الیکَ من بینِ الوسائل یا من لا یَشْغَلُهُ الحاحُ المُلِحّین؛

اے رب مجھے مستحب عمل کی توفیق دے اور مجھے عزت سے نواز  اور مسائل دین سیکھنے  سے اپنی قرب عنایت فرما اور تمام وسیلوں میں میرے وسیلے کو اپنے حضور قریب تر فرما اے وہ جس کو زیادہ اصرار کرنے والوں کا اصرار غافل نہیں کرتا۔

 

مستحبات سے استفادہ

هر نیک کام جو واجب نہ ہو «نافله» کہا جاتا ہے وہ عمل جس کے زریعے انسان واجبات کے حفظ کے علاوہ خدا کے قرب چاہتا ہے۔

جب انسان واجب سے ہٹ کر ایسے اعمال انجام دیتے ہیں جس کا انجام دینا واجب بھی نہیں تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ شایستہ بندہ ہے اور اس محبت کی وجہ سے وہ مزید نیک عمل انجام دینے پر آمادہ ہوتا ہے۔

 

حاجتوں کی برآوردگی

خدا کی ایک صفات قَاضِی الْحَاجَات(نیاز بر لانے والا) ہے اور نیاز مندی انسان کی ضرورت ہے، خدا کے لطف و کرم کا تقاضا ہے کہ وہ بندوں کے امور کی رسیدگی کریں جو اپنی ضرورت کے لیے در بے نیاز کی طرف جاتا ہے انکو جاننا چاہیے کہ جہان ہستی کا رب خدا ہے اور صرف وہ قادر ہے کہ مخلوقات کی تمام ضرورتوں کو پوری کرے۔

 

بہترین اور نزدیک ترین راستہ

قرآن کریم میں مومنین کو کہا جاتا ہے: «یَاأیُّهَا الّذِینَ امَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَابْتَغُوا إِلَیهِ الْوَسِیلَةَ وَ جَاهَدُوا فِی سَبِیلِهِ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ؛ اے جو ایمان لائے ہو پرہیز گاری اختیار کرو اور خدا کے قرب کے لئے وسیلہ ڈھونڈو اور اسکی راہ میں جہاد کرو شاید تم کامیاب ہوجاو.»

اس آیت میں مومنین سے کہا جاتا ہے کہ وہ کامیابی کے لیے تین کام انجام دیں : پہلا کام تقوی اختیار کرے، دوسرا خدا کے قرب کے لیے وسیلہ ڈھونڈے اور تیسرا کام خدا کی راہ میں جدوجہد کرے۔

وسیلہ ہر وہ چیز جس کے زریعے انسان خدا سے نزدیک ہوسکےاور مومن کو اس کی جستجو کرنی چاہیے، روایات میں وسیلوں کی طرف کافی اشارے موجود ہیں جنمیں خدا کی اطاعت، فرمانبرداری اور قرآن کی قرآت شامل ہیں۔/

 

* کتاب «روزہ داروں کی مناجات» به قلم حجت‌الاسلام روح‌الله بیدرام سے اقتباس

نظرات بینندگان
captcha