ایکنا نیوز- سیاست نیوز کے مطابق حیدر آباد میں عارضی نماز خانے کو ہندو توا شدت پسندوں کے شدید اعتراض کے بعد بند کردیا گیا۔
اس موضوع پر اعتراضات اس وقت بڑھا جب ہندو شدت پسندوں نے اس نماز خانے کی ویڈیو وایرل کرنا شروع کیا۔
حیدر آباد کے نہر موسی کنارے میں قایم نماز خانہ جو آمبرپٹ میں واقع ہے اس کو غیرقانونی کہہ کر بند کردیا گیا ہے۔
نماز خانے کے خلاف بعض مقامی ہندوں نے شکایت درج کیا تھا۔
ایک ہندو ویب سائٹ میں لکھا تھا: ایک کنٹینر کو یہاں مسجد کی شکل میں لایا گیا ہے اور اس کو نماز خانہ قرار دیا گیا ہے، اس کی اطلاع دوسرے ہندوں کو دی گیی اور پھر اعتراضات کے بعد پولیس نے اس کو سیل کردیا۔
مودی حکومت کے بعد سے اسلام مخالف سیاست میں تیزی آئی ہے اور آئے دن مسلمانوں کے خلاف ہندو شدت پسندوں کی کارروائی دیکھنے میں اتی ہے۔/
4136085