معروف دعائیہ ترانہ اسماء الله الحسنی کے خالق سید مکاوی کی یاد+ آواز

IQNA

معروف دعائیہ ترانہ اسماء الله الحسنی کے خالق سید مکاوی کی یاد+ آواز

8:04 - April 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3514186
ایکنا تھران: معروف مصری مبتھل اور کمپوزر سيد محمد سيد مكاوی جس کو اسماء الله الحسنی دعائیہ ترانے کا خالق کہا جاسکتا ہے اب بھی افطار پر انکی آواز گھروں میں گونجتی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے مصری الیوم کے مطابق انکی جائے پیدائش کو لوگ انکی آواز اور اسما حسنی کی وجہ سے لوگ جانتے ہیں۔

ستر کی دھائی میں بچپن کے دن گزارنے والے اکثر لوگ سحری آواز کو پڑھنے والا سین یاد ہے جہاں ایک سفید لمبا لباس اوڑھے عصا ہاتھ میں کالے چشموں کے  محلوں میں گھومتے جس سے اندازہ ہوتا کہ وہ نابینا ہے اور ایک بچی انکے ساتھ ہوتی  اور وہ سحری میں آواز لگاتے

جاگو جوگو، نیند سے اٹھو اور...

یہ تصویر اور منظر اور پرانی یادیں اور موسیقی ایک نابینا بوڑھے اور ایک بچی کے ساتھ جو قاہرہ میں لوگوں کو رمضان کے سحریوں میں جگاتا ہے لوگوں کو سید مکاوی کی یاد دلاتا ہے۔

 

ایران اور دیگر ممالک میں لوگ ممکن ہے کہ  سید مکاوی کو اس انداز اور چہرے سے نہ جانتے ہوں تاہم وہ  افطار کے وقت اسماء الحسنی کی آواز سے انکو اچھی طرح جانتے ہیں۔

سيد محمد سيد مكاوی، آٹھ مئی ۱۹۲۸ کو قاهره کے ایک غریب گھرانہ  محله سیده زینب میں پیدا ہوا اور نوجوانی میں بینائی سے محروم ہوا، انکے گھر والوں نے انکو حفظ قرآن کی طرف مایل کیا اور انہوں نے شیخ اسماعیل سکر اور  شیخ مصطفی عبدالرحیم سے تلاوت اور دعاخوانی سیکھ لی۔

 

یادی از سید مکاوی، صاحب اثر ماندگار  اسماء الله الحسنی + صوت

 

 

انہوں نے موسیقی کی طرف بھی توجہ دی اور سالوں تک ریڈیو مصر سے روایتی موسیقی میں اپنے ہنر کی جلوہ نمائی کی، مگر جب انہوں نے اسما حسنی کو موسیقی کی مدد سے پیش کرنے کی کوشش کی تو شدید اعتراضات سامنے آئے اور الازھر میں کافی علما نے اس کی سختی سے مذمت کی۔

 

انہوں نے علما کے مطابق کسی حرام موسیقی کا استعمال نہ کیا اور معروف قرآء کے طرز تلاوت پر اس کو پیش کیا جو اسقدر موثر ہوا کہ آج بھی افطاری میں ہر گھر کی زینت دکھائی دیتا ہے۔

سید مکاوی اکیس اپریل سال ۱۹۹۷ کو ستر سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے. اور گھر گھر میں انکی آواز انکی یاد دلاتی ہے اور وہ آج بھی ہر گھر میں «اسماء الحسنی» کے ساتھ موجود ہے۔ انکی لازوال اسما حسنی یہاں سن سکتے ہیں :

 

ویڈیو کا کوڈ

 

 

4136273

نظرات بینندگان
captcha